پاکستان کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-13

پاکستان کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستان کی تیسری بڑی مسجد کی تعمیر زائد از100کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوچکی ہے اور اسے عوام کے کھول دیا گیا ہے ۔ بحریہ ٹاؤن جامع مسجد، بادشاہی مسجد اور فیصل مسجد کے بعد پاکستان کی تیسری بڑی مسجد ہے ۔ مسجد کے اندرونی حصہ میں25ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں جب کہ بیرونی احاطہ کو ملا کر70ہزار نمازی عبادت کرسکیں گے ۔ مسجد کے21گنبد ہیں اور 4مینار ہیں جو165فیٹ بلند ہیں ۔ مسجد کے ایک آرکٹیکٹ نیر علی دادا نے دعویٰ کیا کہ احاطہ کے لحاظ سے یہ پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہوگی تاہم پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ کے سینئر آرکٹکٹ مقصود احمد کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی جامع مسجد احاطہ کے لحاظ سے بادشاہی مسجد اور فیصل مسجد کے بعد تیسرے نمبر پر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی بڑی مساجد کی خوبصورتی میں ایک اضافہ ہے ۔ اس مسجد میں بادشاہی مسجد اور وزیر خان مسجد کی تاریخی جھلک دکھائی دیتی ہے ۔ تعمیر3سال پہلے شروع ہوئی تھی اور ایک ہزار مزدوروں نے مسلسل کام کیا ۔ مسجد کے سہ پہلو کمانی گنبد کی بلندی150فیٹ ہے اور اس پر مغل دور کی خطاطی کی گئی ہے۔ مسجد کی دوسری منزل پر ایک حصہ خواتین کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔ ملک ریاض کے بموجب یہ مسجد لاہو ربحریہ ٹاؤن کی اہم نشانی ہوگی ۔

Grand Jamia Mosque in Bahria Town, Lahore is 3rd largest mosque of Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں