پی وی این آر اکسپریس وے کو خوبصورت بنانے 64 لاکھ کے مصارف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-25

پی وی این آر اکسپریس وے کو خوبصورت بنانے 64 لاکھ کے مصارف

حیدرآباد
یو این آئی
شہر کے علاقہ ہمایوں نگر میں سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل تا آرام گھر تعمیر کردہ پی وی این آر اکسپریس وے کو خوبصورت بنانے کے لئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے64.6لالکھ روپے خرچ کئے ہیں۔ خوبصورت بنانے کے کاموں میں سمنٹ کے گملوں کی تنصیب ، گملوں میں زرخیز مٹی ، پودے، آبپاشی کے کام اور افرادی قوت کو تنخواہ شامل ہے ۔ جنوری2014میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے11کلو میٹر طویل پی وی این آر اکسپریس وے کے نیچے سرسبزی و شادابی کو فروغ دینے کے لئے1298گملے نصب کئے گئے جن میں پھولوں کے پودے لگائے گئے تاکہ عوام کی نظروں کو جمالیاتی احساس فراہم کیاجاسکے ۔ واضح ہو کہ دنیا بھر سے سیاح اور کئی اہم شخصیتیں شمس اباد ایر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد شہر پہنچنے کے لئے پی وی این آر اکسپریس وے کا ہی استعمال کرتی ہیں ۔ اکسپریس وے کے نیچے نصب کردہ پودوں کے گملے4قسم کے ہیں جن میں آئی ٹی ، لینکو، مربع شکل اور مستطیل شکل کے گملے شامل ہیں ۔ یہ گملے سال2012میں بائیو ڈرائیورسٹی کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر شہر میں جگہ جگہ رکھے گئے تھے ۔
میٹرو ریل پراجکٹ کاموں کے باعث انہیں ہٹا دیا گیا تو بلدی حکام نے پی وی این آر ایکسپریس وے کو خوبصورت بنانے کے لئے ان کا استعمال کرلیا ۔ خوبصورتی بڑھانے کے لئے سیمنٹ کے نئے گملے خریدے گئے ہیں جن میں کاغذ کے پھولوں کے پودے لگائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر خوبصورت پھولوں کے پودے بھی لگائے جارہے ہیں ۔ پودوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے5000لیٹر کی گنجائش کی حامل 4ٹانکیاں نصب کی گئی ہیں جب کہ ایک بورویل کی کندیدگی کے ذریعہ پھولوں کے پودوں کو ڈرپ اریکشین طریقہ کار کے تحت پانی فراہم کیاجارہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں