جرائم اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہند عمان معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-30

جرائم اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہند عمان معاہدہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اور عمان نے آج ایک معاہدہ پر دستخط کردیے جس کے ذریعہ مختلف اشکال میں ظاہر ہونے والے جرائم اور دہشت گردی کے صفائی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان جامع مشاورت کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ اس معاہدہ پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور عمان کے وزیر صنعت و تجارت علی بن مسعود السنیدی نے دستخط کیے ۔ اس معاہدہ کے ذریعہ فوجداری امور میں قانونی اور عدالتی سطح پر تعاون کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں دستاویزات، ریکارڈس اور اشیاء کی منتقلی کی دفعات بھی اس معاہدہ میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں ثبوت و شواہد دینے کے لئے اور تحقیقات میں مدد کے لئے افراد کی دستیابی، تلاشی اور مختلف اشیاء کی ضبطی کی بھی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔
وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ معاہدہ، ان افراد کے لئے مزاحم ہوگا جو جرائم سے ہونے والی آمدنی سے راست یا بالواسطہ طور پر فائدہ اٹھاتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے دورہ کنندہ وفد کو مطلع کیا کہ ہندوستان کو بارش ، سیلاب اور طوفان جیسے آفات سماوی کا تجربہ ہے اور بہتر موسمی پیش قیاسی کے ذریعہ وہ( ہندوستان) انسانی جانوں کے اتلاف کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمینی صورتحال سے مناسب انداز میں نمٹ سکتا ہے ۔ سنگھ نے اس میدان میں تکنیکی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے ذریعہ عمان کو ہندوستان کی مہارت اور تجربہ سے استفادہ کا پیشکش کیا ۔ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں سلطنت عمان کے وفد اور وزارت داخلہ و نیز وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار موجود تھے ۔

India, Oman sign agreement on legal cooperation against crime

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں