ایران کے نیوکلیر پروگرام پر معاہدہ زیر التوا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-23

ایران کے نیوکلیر پروگرام پر معاہدہ زیر التوا

امریکہ نے ایران کے ساتھ اس کے متنازعہ نیو کلیر پروگرام پر ہنوز کوئی معاہدہ طے نہیں کیا ہے ۔ ایک امریکی عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ جب تک تہران معاہدہ کو قطعیت نہیں دیدیتا اسلامیہ جمہوریہ پر تحدیدات عائد رہیں گی ۔ وائٹ ہاؤز پریس سکریٹری جوش ارنسٹ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے پاجائے تو بھی اس کے نفاذ میں تھوڑا وقت ضرور لگے گا۔ ہم بھی اسی دوران اس معاہدہ کے لائحۃ عمل پر کاربند ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ ابتدائی مرحلہ میں پابندیاں معطل کی جائیں گی بعد ازاں اس بات سے مطمئن ہونے کے بعد کہ ایران معاہدہ کے حقیقی مقصد کے حصول کی جانب پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ہم تحدیدات واپس لے لیں گے یا پوری طرح برخاست کردیں گے ۔ بات بالکل واضح ہے کہ اگر ایسا محسوس ہوا کہ ایران سودا کے مقصد کے حصول کا خواہاں نہیں تو ہم فوراً تحدیدات دوبارہ عائد کردیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سب بعد کی باتیں ہیں فی الحال موجودہ مرحلہ میں اس کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ۔ البتہ اس سلسلہ میں بات چیت جاری ہے اور حقیقت حال یہ ہے کہ بعض مسائل اسے متعلق ایران کے موقف میں تبدیلی نہ آنے کے سبب پیشرفت تقریباً معطل یا سست رفتار ہے۔ معاشی دباؤ میں اضافہ سے ایران بین الاقوامی برادری کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا ہے اور بات چیت پر تیار ہوا۔ کانگریس کی جانب سے پابندیوں کی منظوری کے بعد انتظامیہ نے بل کو قانونی شکل دی اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی حلیفوں سے تعاون حاصل کیا۔

No agreement reached with Iran on nuclear programme, says United States

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں