ناٹو ہیلی کاپٹرس کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-16

ناٹو ہیلی کاپٹرس کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

اسلام آباد
آئی اے این ایس
ناٹو گن شپ ہیلی کاپٹرس نے افغانستان سے متصلہ پاکستانی سرحد کے قریب پاکستانی علاقہ میں داخل ہوکر پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ میڈیا نے یہ اطلاع دی ۔ ڈان آن لائن کی اطلاع کے بموجب کم از کم5ہیلی کاپٹرس سرحد کے قریب پروازکرتے دیکھے گئے اور ان میں سے دو ہیلی کاپٹرس پاکستانی علاقہ طور خم اور پاسد کھیل میں داخل ہوئے و نیز دس منٹ تک پاکستان کے فضائی حدود میں پرواز کے بعد کسی کارروائی کے بغیر واپس ہوگئے ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹرس، پاکستان اور افغانستان کے درمیان واقع شمشا پہاڑیوں کے اوپر سے(پاکستانی علاقہ) میں داخل ہوئے۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ چند روز قبل ناٹو نے شمشا پہاڑیوں میں طالبان کی چوکیوں پر زبردست حملے کئے تھے اور بیسیوں طالبان کو ہلاک کردیا تھا ۔ پاکستان کو ابھی خلاف ورزی کا جواب دینا ہے ۔ ہنوز یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ آیا خلاف ورزی عمداً کی گئی تھی یا معمول کی پٹرولنگ کے دوران یہ ہیلی کاپٹردشوار گزار پہاڑیوں کے سبب فضائی راستہ سے بھٹک کر آگئے تھے ۔

NATO helicopters violate Pakistani airspace

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں