دریں اثنا سری نگر سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب اپوزیشن پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ٹی پی) نے کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ دیوالی گزارنے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلہ کو’’ جذبہ خیر سگالی‘‘ کا مٖظہر قرار دیا ہے ۔ لیکن یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ یہاں عید گزارنے کا خیال کرتے تو بہتر ہوتا ۔ پی ڈی پی کے صدر ترجمان نعیم اختر نے کہا کہ وزیر اعظم کا فیصلہ خیر سگالی اقدام اور حوصلہ الفزا ہے۔ اگر انہوں نے (مودی نے) عید کے موقع پر یہاں موجود رہنے کا فیصلہ کیا ہوتا تو بڑی دانشمندی ہوتی کیونکہ عید بھی سیلاب کے فوری بعد منائی گئی تھی۔ نعیم اختر نے کہا کہ وزیر اعظم اگر سیلاب سے متاثرہ کشمیر کا دورہ پہلے کیا ہوتا تو باز آباد کاری اور ریلیف کاموں کی رفتار تیز ہوجاتی ۔
Prime Minister Narendra Modi to spend Diwali with Jammu and Kashmir flood victims
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں