بہار میں دیوالی سے قبل مودی برانڈ پٹاخوں کی فروخت عروج پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-22

بہار میں دیوالی سے قبل مودی برانڈ پٹاخوں کی فروخت عروج پر

دیوالی سے قبل بہار میں وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے بنائے گئے پٹاخوں(آتش بازی) جیسے مودی راکٹ، مودی چکری، مودی بم اور مودی پھلجڑی دھڑا دھڑ فروخت ہورہے ہیں اور ان کی مانگ سابق چیف منسٹرس جیسے لالو پرساد اور نتیش کمار کے نام سے بنائے گئے پٹاکوں سے زیادہ ہے ،۔ پٹنہ کی ہول سیل مارکٹ میں ایک دکاندار رمیش کمار نے بتایا کہ نہ صرف سیاست میں مودی کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے ، بلکہ دیوالی سے پہلے پٹاکوں میں بھی یہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ بن گیا ہے ۔ رمیش کی طرح ایک اور پٹاخہ فروش گڈو انصاری نے بتایا کہ مارکیٹ میں مودی کا جادو چھایا ہوا ہے ۔ ریاست کے دیگر دو نامور سیاسی قائدین لالو پرساد اور نتیش کمار کے نام سے بنائے گئے پٹاخے بھی فروخت کیے جارہے ہیں ، لیکن مودی برانڈ کے پٹاخوں کے مقابلہ میں ان کی مانگ بہت کم ہے ۔ لالو کی اہلیہ و سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی برانڈ کے پٹاخے تو اس مرتبہ کسی دکان میں دستیاب نہیں ہیں۔ ایک اور دکاندار بھولا سنگھ نے بتایا کہ مودی کے نام سے بنائے گئے تمام آئٹم تیزی سے فروخت ہورہے ہیں۔ لالو اور نتیش کمار کے پٹاخوں کی اتنی مانگ نہیں ہے ، بھولا سنگھ نے بتایا کہ مودی کے نام کے پٹاخے خریداروں کی پہلی پسند ہیں۔ فلم اسٹاروں یا کرکٹ کھلاڑیوں کے نام سے بنائے گئے پٹاخوں سے زیادہ ان کی مانگ ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ بی جے پی قائدین ، کارکن اور مودی کے حامی بڑی تعداد میں ان کی خریداری کررہے ہیں۔ ایک طرف مودی مقبولیت کی بلندیوں پر ہیں تو دوسری طرف مودی بم بھی شاندار کاروبار کررہا ہے ۔ اسی طرح مودی بلٹس، مودی پھلجڑیاں اور مودی چکریاں بھی دھڑا دھڑ فروخت ہورہی ہیں ۔ ایک اور دکاندار جاوید عالم نے بتایا کہ یہ سچ ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے دیوالی کے موقع پر سیاسی قائدین کے نام سے بنائے گئے پٹاخے فروخت کیے جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ مودی کے ایک طاقتور لیڈر اور وزیر اعظم کے طور پر ابھرنے سے مانگ بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے پرانے دنوں کی یاد تازہ کی جب لالو، نتیش اور رابڑی دیوی کے نام کے پٹاخے بہت زیادہ فروخت ہوتے تھے ۔ ان پٹاخوں کی بھاری مقدار میں فروخت ، ان قائدین کی مقبولیت کی عکاس ہوا کرتی تھی ۔ اب مودی برانڈ چھایا ہوا ہے ۔

NaMo 'bombs' boom for Diwali in Patna

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں