مہاراشٹرا میں بی جے پی - شیو سینا اتحاد کے اشارے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-22

مہاراشٹرا میں بی جے پی - شیو سینا اتحاد کے اشارے

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا میں تشکیل حکومت کے سلسلہ میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی کی الجھن میں گرفتار بی جے پی نے اپنی علیحدہ شدہ قدیم اتحادی پارٹی شیو سینا کو اس بات کے اشارے دے رہی ہے کہ وہ اس کے ساتھ مشروط طور پر ہاتھ ملانے کے لئے تیار ہے حتی کہ شیو سینا کی قیادت نے بھی مذاکرات کے لئے رضامندی کے اشارے دئیے ہیں ۔، دوسری جانب بی جے پی نے اس بات کے بھی اشارے دئیے ہیں کہ تشکیل حکومت کے لئے اس کے پاس دیگر متبادل بھی موجود ہیں ۔، تاہم ریاست میں اب نئی حکومت دیوالی کے بعد ہی بن سکے گی کیونکہ حکومت کی تشکیل کے لئے مقرر کئے گئے مبصر مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ دیوالی کے بعد ہی ممبئی جائیں گے ۔ مسٹر سنگھ نے آج یہاں پولیس میموریل ڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں علیحدہ طور پر نامہ نگاروں سے کہا کہ’’ میں آج ممبئی نہیں جارہا ہوں میں ممکن ہے کہ دیوالی کے بعد ممبئی جاؤں ۔‘‘ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران بی جے پی کے خلاف آگ کے گولے برسانے والی شیو سینا نے دوسری جانب اپنے2اعلیٰ قائدین کو بی جے پی سے مذاکرات کے لئے متعین کیا ہے۔ ذرائع میں یہ بات کہی گئی ۔ ایک راجیہ سبھا رکن انیل دیسائی اور اعلیٰ سینا قائد کل رات بی جے پی سے مذاکرات کے ضمن میں دہلی پہنچے ۔ ممبئی میں بی جے پی لیجسلیٹر قائد کے انتخاب کے لئے بی جے پی مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو مرکزی مبصر مقرر کیا ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ سینا کو مشروط بنیاد پر واپس لانے کے امکانات پر کام کرنے کے لئے واضح قدم اٹھائیں ۔ تاہم ان کے دورے کو دیوالی سے واپس ہونے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔
پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ تشکیل حکومت کے سلسلہ میں ان تھک مشاورتوں کے درمیان ریاستی قیادت کی دوڑ کی مہار سنبھالنے کی مہم کو نیا موڑ دیتے ہوئے سابق پارٹی صدر اور موجودہ مرکزی وزیر سڑک ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری کے وفادار ریاستی بی جے پی سینئر قائد ولاس منگن تیوار اور دیگر40ارکان اسمبلی نے گڈ کری کے حق میں یہ عہدہ دینے کی حمایت کی ہے جب کہ دیوندرکھڈ کے تعلق سے یہ بات طے بتائی جاتی ہے کہ وہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوسکتے ہیں۔ تاہم گڈ کری نے اس حمایت سے اپنا دامن جھاڑنے کی دوبارہ کوشش کرتے ہوئے ناگپور میں اخباری نمائندوں کو بتاتے ہوئے منگل کے دن اس بات کی تردید کردی اور کہا کہ’’میں دہلی میں خوش ہوں کیونکہ یہاں میرے ذمہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور مہاراشٹرا کے وزارت اعلیٰ کے منصب کی دوڑ میں نہیں ہوں ۔ میں ریاست میں اسی امیدوار کے شانہ بشانہ چلوں گا جسے پارٹی وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز کرے گی۔ بی جے پی کی جانب سے تمام امکانات کے کھلے رہنے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے شیو سینا سربراہ ادئے ٹھاکرے کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی ، بی جے پی صدر امیت شاہ اور دیگر چند قائدین کو مبارکباد ی کے فون کالس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں خود اس بات کی جانب اشارہ دیتی ہیں کہ یہاں گٹھ جوڑ کا امکان موجود ہے ۔ ہمارے پاس فی الحال دو پیشکش ہیں۔ شیو سینا ایک ہمارے لئے ایک قدیم اتحادی رہ چکی ہے جب کہ این سی پی نے اپنی غیر مشروط تائید کا اعلان کردیا ہے ۔

Maharashtra BJP - Shiv Sena alliance indication

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں