پاکستان میں جماعت الدعوۃ کو چرم قربانی وصول کرنے کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-06

پاکستان میں جماعت الدعوۃ کو چرم قربانی وصول کرنے کی اجازت

لاہور
پی ٹی آئی
ممنوع لشکر طیبہ کے محاذی تنظیم جماعت الدعوۃ ان22گروپوں میں شامل نہیں ہیں جن پر پاکستان کی حکومت نے اس سال عیدالاضحٰی کے موقع پر چرم قربانی وصول کرنے پر پابندی لگا ئی ہے ۔ ایسے الزامات ہیں کہ جماعت الدعوۃ چرم قربانی کی فروخت سے حاصل ہونے والے فنڈس کا استعمال دہشت گرد سر گرمیوں کے لئے کرتی ہے اس کے باوجود اسے چرم قربانی استعمال کرنے سے روکا نہیں گیا ہے ۔ جماعت الدعوۃ اور اس کی ذیلی تنظیم فلاح انسانیت نے پنجاب صوبہ اور دوسرے مقامات پر چرم قربانی وصول کرنے کے لئے کئی مراکز قائم کئے ہیں ۔ اس تنظیم کے سربراہ حافظ محمد سعید ہے جن پر2008کے ممبئی حملوں میں منصوبہ بندی کا الزام ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں