جہادی جان کا اتہ پتہ معلوم کرنے خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کو ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-06

جہادی جان کا اتہ پتہ معلوم کرنے خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کو ہدایت

لندن
پی ٹی آئی
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے خٖفیہ ایجنسی کے سربراہوں کو داعش کے جلاد جان کااتہ پتہ معلوم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وضاحت کی کہ برطانوی یرغمال شہری کی سرقلمی کرنے والے نقاب پوش کو ہلاک کرنے کے لئے فوجیوں کی روانگی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے ایلن ہیننگ کے قتل کے بعدا ن کی سر قلمی کرنے والے جلاد کی تلاش و تعاقب مہم شدید کردی ہے ۔ داعش کی جانب سے سر قلمی پر مبنی جاری ویڈیو میں جس شخص کو دکھایا اتا ہے کہ اس کالب و لہجہ برطانوی ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے ایم15,ایم۔16اور جی سی ایچ کیو سر براہوں کو طلب کر کے انہیں ان مخصوص نشانون کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی تاکہ داعش کے اغو ا کاروں کی ہلاکت کے لئے خصوصی افواج کو روقانہ کیاجاسکے۔ دی سنڈے ٹائمز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ برطانویہ امدادی رکن اور سیلیفورڈ میں تعینات ٹیکسی ڈرائیور کی سرقلمی پر مبنی ویڈیو کی اجرائی کے12گھنٹوں بعد ڈیوڈ کیمرون نے یہ ہدایت دی ۔ ویڈیو میں برطانوی نژاد دہشت گرد کو سرقلمی کر کے دکھایا گیا ہے ۔ ہیننگ کے برادر نسبتی نے حال ہی میں ڈیوڈ کیمرون پر ہیننگ کی سر قلمی کو روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کی اتھا ، جس کے بعد وزیر اعظم نے اپنی توجہ اس مسئلہ پر مرکوز کی ۔

David Cameron orders to find ISIS executioner Jihadi John

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں