فوج کے لئے بلٹ پروف جیکٹس اور ہلمٹس کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-28

فوج کے لئے بلٹ پروف جیکٹس اور ہلمٹس کی تیاری

گاندھی نگر
پی ٹی آئی
ہندوستانی دفاعی کارکن جلد ہی گجرات سے بیالسٹک حفاظتی اشیاء حاصل کریں گے ۔ گجرات کی فارنسک سائنس لیباریٹری( ایف ایس ایل) کی جانب سے ہندوستانی فوج کے لئے بلٹ پروف جیکٹس تیار کئے گئے ہیں۔ ان جیکٹس کا کارکردگی کا تجربہ کیا جارہا ہے۔ گجرات ایف ایس ایل کے ڈائرکٹر جے ایم ویاس نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بلٹ پروف جیکٹس ، ہیڈ گیئر ، ہلمٹس کے تجربہ کے لئے ایف ایس ایل عنقریب ہندوستانی فوج سے یادداشت مفاہمت پر دستخط کرے گی ۔ اس سے قبل گجرات ایف ایس ایل ، امریکہ کی ایک ہمہ قومی کمپنی کے تعاون سے ہتھیاروں کے سخت اور نرم پیانل ، بلٹ پروف جیکٹس اور ہلمٹس تیار کرچکی ہے۔ یہ اشیاء فوج، پولیس اور دنیا کی دیگر ممالک میں استعمال کی جارہی ہیں۔ ویاس نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہندوستانی فوج ان اشیاء کی شفافیت اور تجرباتی قیمت کے سلسلہ میں گجرات ایف ایس ایل پر بھروسہ کرے گی۔ ویاس نے بتایا کہ جب ہم یہاں ان اشیاء کا تجربہ کریں گے ، اسے فروخت کنندگان اور گاہکوں کے روبرو ان اشیاء اور بلٹ پروف گلاسس کی شفافیت پیش کریں گے ۔
اس کی وجہ سے ہندوستانی فوج کو ہم پر بھروسہ کرنے میں مزید مدد ملے گی ۔ ویاس نے مزید کہا کہ اس سے قبل چنڈی گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایف ایس ایل نے ہیڈ گئیر اور بلٹ پروف جیکٹس کی کارکردگی کو فوج کے روبر و پیش کیا تھا ۔ فوج کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیڈ گئیر کے فی یونٹ کی قیمت15ہزار روپے ہوگی جو بین الاقوامی مارکٹ کے مقابلہ میں یہ بہت ہی مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہا گر کسی بیرونی ملک میں اس طرح کے ٹسٹ کئے جاتے ہیں تو ان کی قیمت کروڑ ہا روپئے تک پہنچ جاتی ہے ۔ گجرات ایف ایس ایل کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والے چند فوجی عہدیداروں نے یہاں آکر معائنہ کیا تھا۔ گجرات ایف ایس ایل فوجی گاڑیوں کے لئے بھی حفاظتی اشیاء کی تیاری کے لئے تحقیق کررہی ہے ۔

Indian Army to test their armour in Gujarat FSL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں