بدھ مذہب ہندوستان اور ویتنام میں مضبوط تعلق کا سبب - وزیراعظم ویتنام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-28

بدھ مذہب ہندوستان اور ویتنام میں مضبوط تعلق کا سبب - وزیراعظم ویتنام

پٹنہ
آئی اے این ایس
ویتنامی وزیر اعظم نگوین نان ڈنگ نے پیر کے دن بہار کے بودھ گیا کا دورہ کیا اور مہابدھی مندر میں پوجا کی جوکہ بدھ مذہب کا اہم ترین مرکز ماناجاتا ہے ۔ وزیر اعظم ڈنگ اپنے2روزہ ہندوستانی دورہ پر ہیں ۔بودھ گیا میں انہوں نے قدیم مہابودھی درخت کے چکر لگائے جس کے نیچے گوتم بدھ کو نروان(بدھ مذہب کا الہام) حاصل ہوا تھا ۔ اپنی پوجا سے فارغ ہونے کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ بدھ مذہب ہی ایسا مذہب جو ہندوستان اور ویتنام کو مضبوطی سے جوڑنے کا سبب بن سکتا ہے ۔ ہندوستان آمد پر ویزا کی سہولت اگر ویتنام کے لوگوں کو دی جائے تو اس سے ویتنام سے آنے والے زائرین کی تعداد میں بکثرت اضافہ متوقع ہے ۔ اسی طرح انہوں نے سنگھ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی توجہ نالندا یونیورسٹی کی جانب مبذول کرائی جو کہ تقریباًایک ہزار سالہ قدیم یونیورسٹی ہے جہاں بدھ مذہب کی تعلیمات دی جاتی تھیں ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ابھی چند دن پہلے ویتنام کے مشہور لیڈر ہندوستان کے دورہ پر آئے تھے ، اور انہوں نے بودھ گیا کا دورہ بھی کیا۔ بودھ گیا کے نزدیک گوتم بدھ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر بہار کے وزیراعلیٰ جتن رام منجھی نے ویتنامی وزیر اعظم کااستقبال کیا ۔ علاوہ ازیں ویتنام کے سفیر تھن نے ہفتہ کے روز بودھ گیا کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ بودھ گیا میں 1500سالہ قدیم بدھ مت کا مزار ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ اسی مقام پر گوتم بدھ کو2550سال پہلے نروان حاصل ہوا تھا۔

Vietnamese PM prays at Bodh Gaya, says Buddhism binds India, Vietnam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں