ملک کے معاشی استحکام کے لئے سونے کو استعمال کیا جائے - عالمی گولڈ کونسل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-05

ملک کے معاشی استحکام کے لئے سونے کو استعمال کیا جائے - عالمی گولڈ کونسل

ممبئی ۔ نئی دہلی
آئی اے این ایس
سونے کو ہندوستانی معیشت ، روزگار کی پیداوار ، صلاحیتوں کے فروغ اور برآمدات اور آمدنی جیسے کاموں کے لئے کام میں لانا چاہئے ۔ عالمی گولڈ کونسل( ڈبلیو جی سی) نے ہفتہ کے دن گولڈ صنعت کے سلسلہ میں اپنے نظریہ2020کی رونمائی کے دوران یہ بات کہی۔ ڈبلیو جی سی نے ممبئی میں منعقدہ دوسری ہندوستانی عالمی بلین چوٹی کانفرنس کے موقع پر ایک بیان میں یہ بات کہی کہ گولڈ کے سلسلہ میں ہمارا نظریہ اور تصور یہ ہے کہ اسے ملکی معیشت ، روزگار کی پیداوار ، صلاحیتوں کے فروغ اور درآمدات اور آمدنی جیسے اہم مالی، اقتصادی اور سماجی ساخت سے متعلق مسائل کے لئے استعمال کیاجانا چاہئے ۔ ہندوستان میں انفرادی طور پر اور مندروں میں پایاجانے والا موجودہ سونا22ہزار ٹن پر مشتمل ہے۔ ایک قوم ہونے کی حیثیت سے ہمیں ملکی ترقی میں اضافہ کرنے کے لئے ایسے اقدامات کرنا چاہئے جس سے لاکھوں کی مقدار میں محفوظ گھریلو سونے کو ممکنہ طور پر صحیح استعمال کے ذریعہ عمل میں لایاجاسکے ۔ ایسا کرنے کے لئے ہمیں گھروں میں موجود سونے کے ذخائر کو گردش اور حرکت میں لانے کے راستے تلاش کرنا ہوگا ۔ سالانہ اجلاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کے مینجنگ ڈائرکٹر سوما سندرم پی آر نے یہ با ت کہی۔ ہندوستان میں سونے کی صنعت کے لئے ہمارا نظریہ2020یہ ہے کہ ملک کو عالمی جوہری دنیا میں تبدیل کردیاجائے جس کے ذریعہ گولڈ جواہرات کی برآمدات میں پانچ گنا اضافہ کیاجائے اور اس شعبہ میں روزگار کو دگنا کردیاجائے ۔ ڈبلیو جی سی نے کہا کہ آئندہ5سالوں میں ہندوستان کا نشانہ یہ ہے کہ گولڈ جواہرات کی برآمدات میں5گنا اضافہ کیاجائے۔ ہندوستان کو دنیا کے لئے ایک جوہری ملک کے طور پر ابھرنا چاہئے اور اسے موجودہ8بلین کا پانچ گنا40بلین ہونا چاہئے ۔ صلاحیتوں کے فروغ اور دستکاروں کی تربیت کے لئے ایک کاریگر ویلفیر اسکیم ہونی چاہئے ۔

India should aim USD 40bn gold jewellery exports by 2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں