وزیر اعظم کے لئے تیار رکھے گئے طیارہ میں اسٹن گرینیڈ پایا گیا - گجپتی راجو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-05

وزیر اعظم کے لئے تیار رکھے گئے طیارہ میں اسٹن گرینیڈ پایا گیا - گجپتی راجو

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے آج ایر انڈیا کی اس تردید کی تردید کی ہے کہ جدہ سے ممبئی پرواز کرنے والے اس کے طیارہ میں کوئی ہلاکت خیز شئے نہیں پائی گئی ۔ راجو نے کہا کہ طیارہ میں ایک اسٹن گرینیڈ (ساکت گرینیڈ) پایا گیا تھا جو ممکن ہے کہ ایک سیکوریٹی مشق(فرضی ڈرل) کے بعد(طیارہ میں) چھوت گیا ہو۔ اس طیارہ کو پروازوں کے لئے استعمال کرنے سے قبل مشق کی گئی تھی۔ گجپتی راجو نے بتایا کہ’’ وہ ایک اسٹن گرینیڈ تھا جو ایک سیکوریٹی ڈرل کے بعد طیارہ میں چھوٹ گیا تھا ۔ اس کا نظر میں ںۃ آنا ایک ناکامی/خامی ہے ۔ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ہم اس ناکامی کی تحقیقات کرنے والے ہیں۔ حتی کہ طیرانگاہ جدہ پر حکام بھی تحقیقات کررہے ہیں ۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ آئی اے این ایس وہ خبر رساں ایجنسی ہے جس نے طیارہ میں ایک ہلاکت خیز چیز کے پائے جانے کی اطلاع نیوز وائر کے ذریعہ عام کی۔ وزیر شہری ہوا بازی کا بیان اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ایر انڈیا نے طیارہ کے اندر کسی ہلاکت خیز شئے کے پائے جانے کی تردید کی تھی ۔ ایر انڈیا نے کہا ہے کہ مبینہ ’’دھماکو‘‘ شئے آج صبح ایک پلاسٹک کے کور میں پائی گئی تھی ۔ یہ واقعہ انتہائی اہم شخصیتوں کے لئے تیار رکھے گئے طیارہ میں پیش آیا ۔ بعد میں اس طیارہ کو تجارتی پروازوں کے لئے استعمال کیا گیا۔ ایر انڈیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ’’طیارہ کی تفصیلی اسکریننگ کے بعد ایک پلاسٹک کا کور پا یا گیا ۔ آج صبح کے بعد طیران گاہ و جدہ کے سیکوریٹی عملہ نے اس بوئنگ طیارہB-747(پروازAI-965) کو مزید پروازوں کے لئے کلیرنس دیا۔‘‘
موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ آج صبح طیارہ میں مشتبہ شئے پائے ج انے کے بعد ہندوستانی سیکوریٹی عملہ حیرت زدہ ہوگیا ۔ ابتداء میں یہ خیال کیا گیا تھا ۔ کہ یہ کوئی دھماکو شئے ہوگی ۔کیبن عملہ نے ممبئی، حیدرآباد۔ جدہ پرواز پر اس کی اختتامی منزل پر یہ شئے دیکھی۔ ایر انڈیا کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ’’ہم نے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اس معاملہ کا جائزہ لے گی کہ ایک شئے جو اگرچہ نقصان دہ نہیں تھی ، طیارہ میں کس طرح پہنچی ۔ جدہ میں طیرانگاہ حکام نے اس طیارہ کا سیکوریٹی جائزہ لینے کے بعد اس کی پرواز کلیرنس دیا۔‘‘ تحقیقاتی کمیٹی میں ایر انڈیا کے جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر اور کمشنر شہری ہوابازی سیکوریٹی شامل ہیں ۔ ایر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ’’ کسی بھی وقت طیارہ میں مسافرین کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ۔ اس طیارہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے استعمال کے لئے تیار رکھا گیا تھا یعنی اگر ان کے ریگولر طیارہ میں ان کے دورہ امریکہ کے دوران آخری لمحات میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوتو اس طیارہ کو استعمال کیاجائے ۔ اس طیارہ کو نئی دہلی کی اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر مکمل طر پر تیار رکھا گیا تھا اور دورہ امریکہ سے نریندر مودی کی وطن واپسی کے بعد اس طیارہ کو کل، تجارتی پروازوں کے لئے ریلیز کیا گیا ۔ وجیانگرم(آندھرا پردیش سے پی ٹی آئی کے بموجب اشوک گجپتی راجو نے ایر انڈیا کی’’اخفاء‘‘ کی کوششوں کا رد کرتے ہوئے آن انکشاف کیا کہ آج ایرانڈیا کے جمبو طیارہ میں ایک ڈمی اسٹن گرینیڈ اس وقت پایا گیا جب اس طیارہ نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں جدہ کی طیران گاہ پرلینڈنگ کی ۔ یہ اسٹن گرینیڈ جس میں کوئی دھماکہ شئے نہیں تھی ، بوئنگ747-400 طیارہ کے بزنس کلاس بالائی ڈیک پر پایا گیا ۔ اس طیارہ کو بے سے دور لے جایا گیا اور مقامی سیکوریٹی عملہ نے چیکنگ کی اور پھر اس طیارہ کی پرواز کا کلیرنس دیا۔

Empty grenade found on PM's standby plane

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں