پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان چین کے ساتھ امن کا خواہاں ہے لیکن یہ عزت کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ امن چاہتے ہیں سمّان کے ساتھ ، امن عزت کی قیمت پر نہیں آسکتا ۔ چین کے ساتھ حالیہ سرحدی تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عزت ایک انسان ، میرا اور آپ کا ایک بنیادی حق ہے ۔ نویڈا میں ہند تبت بارڈر پولیس کی53ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ واضح کردیا ہے کہ نئی دہلی اس کے تمام پڑوسیوں کے ساتھ پر امن تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور سرحدی مسائل کو پر امن طور پر حل کرنے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے چین کے صدر سے کہا تھا اور درخواست کی تھی کہ اگر کوئی تنازعہ ہے ہم کو بات چیت کرنا چاہئے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چین اکثر سرحد پر سوالات اٹھاتا رہا ہے اور حتی کہ اس وقت اعتراضات کئے تھے جب ہندوستان اس کے اپنے علاقہ کے اندر سرحدی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے ۔ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پڑوسی ملک کو سرحدی چوکیوں اور شہری علاقوں پر فائرنگ روک دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دیپاولی سے ایک دن قبل جموں و کشمیر میں سرحد سے متصل شہری علاقوں پر فائرنگ کی جب ہم پاکستان کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور ہند چین سرحد پر کچھ تنازعہ ہوتا ہے اس کے تعلق سے جاننا چاہتے ہیں تو ہم کو دکھ ہوتا ہے اور ہم کو برہمی کا احساس ہوتا ہے ۔
پاکستان نے حتی کہ دیپاولی تہوار کے روز شہریوں پر فائرنگ کی اور انہوں نے ہمارے تہوار کو بھی نہیں بخشا پاکستان کو چاہئے کہ اس سے باز رہے ۔ میں پاکستان سے کہنا چاہتا ہوں کہ جنگ بندی کی اس مسلسل خلاف ورزی کو روکے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو جاننا چاہئے کہ ہندوستان کی سرحدوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور ہماری مسلح افواج کسی بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کی حامل ہے ۔ مسٹر سنگھ نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی پیمانے پر اٹھانے کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع ہونے اور عالمی ادارہ کی مداخلت طلب کرنے پاکستان کے حالیہ اقدام کو نامنظور کردیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام مسائل باہمی مذاکرات کے توسط سے حل کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنائے گی اور ملک کے افتخار کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کا خواہاں ہے آیا وہ چین ہو یا پاکستان ہو ، ہمارا واسودیوا کٹمبا کم فلسفہ پر ایقان ہے ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا ایک خاندان ہے اور ہندوستان اس کے تعلق سے دنیا سے کہہ رہا ہے ۔ بعد ازاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان کبھی بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ملوث نہیں ہوگا ، اور ہمیشہ امن پر ایقان رکھے گا۔ گزشتہ دو روز میں پاکستان سے ملحق سرحد پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے تھے اور وہ بھی ان کی(پاکستان) کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے ۔
پاکستان اور چین کی سرحد پر در اندازی کی بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے حکومت چوکسی بڑھانے کے لئے بغیر پائلٹ والے طیارے تعینات کرنے پر غور کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کے لئے بغیر پائلٹ والے طیاروں کی تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے ۔
Want Peace With China But Not at the Cost of Honour: Rajnath
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں