Hindus to return to Pakistan after PTI comes to power, says Imran Khan
پاکستان کے اپوزیشن لیڈر عمران خان نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار پر آتی ہے تو وہ ہندو جو تنگ آکر پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے اپنے وطن واپس آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد جنہوں نے مظالم کا شکار ہوکر پاکستان سے راہ فرا ر اختیار کی تھی، جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بر سر اقتدار آئے گی تو وہ ضرور وطن لوٹ جائیں گے ۔‘‘ خان گزشتہ رات یہاں پارلیمنٹ کے روبر ومظاہرین سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیرا عظم نواز شریف کو بے دخل کرنے کے لئے14اگست سے آغاز کردہ احتجاج کے بعد سے یہ ان کا روز کامعمول ہے ۔ خان نے کہا کہ’’مجھے انتہائی افسوس ہے کہ ہندوؤں اور کلش طبقات کو جبراًاسلام قبول کروایا گیا جب کہ یہ عمل ہمارے مذہب کی روح کے مغائر ہے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مسلمان بہتر اخلاق کے ذریعہ اسلام پھیلاتے ہیں نہ کہ طاقت کے زور پر ۔ خان نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے نظریہ کے مطابق اقلیتوں کو تحفظ ، انصاف اور مساوی حقوق فراہم کئے جائیں گے۔ خان نے کہا کہ ہم کمزوروں کو بااختیار بنائیں گے اور انہیں تحفظ فراہم کریں گے ۔‘‘ پارٹی نے دستوری ایوینیو میں’’یو م اقلیتیں‘‘ بھی منایا۔ اس موقع پر عیسائی ، ہندو اور سکھ فرقوں کے نمائندے موجود تھے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں