ایران میں محروس ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی کی توقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-27

ایران میں محروس ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی کی توقع

کنیا کماری
پی ٹی آئی
ہندوستانی سفارت خانہ کے عہدیداروں کی مداخلت کے بعد ایران میں محروس ہندوستان کے4ماہی گیروں کی رہائی کا آثار دکھائی دے رہے ہیں ۔ گرفتار شدہ ماہی گیروں میں ٹامل ناڈو کے4اور کیرالا کا ایک ماہی گیر شامل ہے ۔ قطر کی مچھلی پکڑنے والی کمپنی میں ملازم ٹامل ماہی گیر ششی لوئز، آروکیم، انتھونیز اور انٹونی اور کیرالا کت تھاڈیو ز کو ایرانی حکام نے اپنے علاقہ میں مچھلی پکڑنے کے الزام میں22ستمبر کو گرفتار کرلیا تھا ۔ بعد ازاں انہیں 5.5.لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔ ٹاملناڈو فشر مین ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے صدر پی جسٹن انٹونی نے بتایا کہ ان ماہی گیروں کی رہائی کے لئے قطر اور ایران کے ہندستانی سفارت خانہ کے سینئر عہدیدار بہتر کوششیں کررہے ہیں ۔ ان ماہی گیروں کو غذا ، کپڑے اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ جسٹن نے بتایا کہ ایران میں ہندوستانی سفارت خانے کے نائب سربراہ نے اس سلسلہ میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔ جسٹن نے بتایا کہ قبل ازیں قطر کی فشنگ کمپنی کے عہدیداران ماہی گیروں کی رہائی کے سلسلہ میں لاتعلقی ظاہر کررہے تھے تاہم اب کمپنی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے جرمانے کی رقم ادا کرنے راضی ہوگئی ہے ،۔ گزشتہ ہفتہ گرفتار ماہی گیروں کے ارکان کاندان اور امدادی تنظیموں نے وزیرا عظم نریندر مودی سے ان افراد کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے مداخلت کی اپیل کی تھی ۔

Expected release of fishermen held in Iran

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں