حلال تجارت نیٹ ورک قائم کرنے دبئی اور ملائیشیا میں معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-28

حلال تجارت نیٹ ورک قائم کرنے دبئی اور ملائیشیا میں معاہدہ

دبئی
پی ٹی آئی
دبئی اور ملائشیا نے حلال صنعتوں کے درمیان ہمہ فریقی تجارت کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے موقع پیدا کرنے کے مقصد سے عالمی حلال تجارت نیٹ ورک کے قیام کے لئے متعدد یادداشت مفاہمت اور معاہدوں پر دستخط کئے ۔ دبئی اکسپورٹس، ملائشیا کی حلال انڈسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن(ایچ ڈی سی) سے شراکت داری اور دبئی اسمالک اکنامی ڈیولپمنٹ سنٹر نے کل یادداشت مفاہمت اور معاہدوں پر دستخط کئے ۔ دبئی اسلامک اکنامی ڈیولپمنٹ کے چیرمین محمد الزرقاوی نے کہا کہ یہ پہل نمایاں طور پر اقتصادی سرگرمی کو نہ صرف مسلم اکثریتی ممالک میں بلکہ نیوزی لینڈ اور برازیل جیسے ممالک میں بھی جہاں حلال صنعتیں خاصی تعداد میں موجود ہیں تقویت پہنچائے گی۔ حلال نیٹ ورک کا قیام ترقی یافتہ اور ترقی پذیر مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو تقویت پہنچائے گا ۔ جس سے حلال مصنوعات کی قدر میں اچانک اضافہ ہوگا جس سے بیرونی زرمبادلہ میں اضافہ اور نئے روزگار پیدا ہوں گے ۔

Dubai, Malaysia ink pacts to create global halal trade network

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں