سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ آئیل فیلڈ تنازعہ غیر اہم - وزیر تیل کویت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-28

سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ آئیل فیلڈ تنازعہ غیر اہم - وزیر تیل کویت

کویت سٹی
اے ایف پی
کویت نے ساحل سمندر سے دور ایک آئیل فیلڈ سے مشترکہ طور پرتیل نکالنے کا عمل بند کرنے سے متعلق ایک تنازعہ کی اہمیت کا بالکل ہی نظر انداز کردیا ہے ۔ وزیر تیل العمیر نے وضاحت کی کہ مفجی آئیل فیلڈ میں اموری سرگرمیوں سے متعلق تنازعہ سے2خلیجی پڑوسیوں کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ العمیر نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ ہم جلد ہی بات چیت، روابط اور دونوں ممالک کے درمیان کھلے پن کی پالیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے بہ آسانی حل کرلیں گے ۔ کویتی تیل تجارتی یونین اور کویتی میڈیا نے یومیہ3لاکھ11ہزار بیرل تیل نکالنے کے عمل کو سعودی عرب کی جانب سے بند کئے جانے کو یکطرفہ فیصلہ قرار دیا ہے جب کہ یہ تیل دونوں عرب ممالک کے درمیان مساوی طور پر تقسیم ہوتی تھی اور اس میں دونوں کی برابر حصہ داری ہوتی تھی ۔ وزارت خارجہ انڈر یسکر ٹرمی کالد الجرلہ نے وضاحت کی کہ آئل فیلڈ سے تیل نکالنے کے عمل کی مسدودی سیاسی کے بجائے تکنیکی مسائل پر مبنی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور معمولی نظریاتی اختلافات سے متاثر ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں ۔ وہ سعودی دارالحکومت میں خلیجی وزرائے خارجہ اجلاس کے وقفہ میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کررہے تھے ۔

Kuwait plays down row with Saudi over shared oilfield

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں