پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری طورپر دیوالی منائی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-25

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری طورپر دیوالی منائی گئی

کراچی
یو این آئی
پاکستان کی تاریخ میں کل پہلی مرتبہ سرکاری طور پر دیوالی منائی گئی جس میں پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور وہ مندر بھی گئے ۔ صوبہ سندھ میں حکمراں پی پی پی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے بلاول بھٹو کی شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کل رات لاڑکانہ میں ہندو برادری کے4,500لوگوں کے ساتھ بلاول بھٹو بھی دیوالی کی تقریب میں شریک رہے ۔ ماضی میں ویسے تو بے نظیر بھٹو نے بھی ایک بار کراچی میں دیوالی منائی تھی لیکن ملک میں سرکاری طور پر یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت کی جانب سے دیوالی منائی گئی ہے۔ چند دن قبل پاکستانی ہندوؤں نے حکومت سے دیوالی پر قومی تعطیل کا بھی مطالبہ کیا تھا جس پر حکومت نے فوری طور پر کسی رد عمل کا مظاہرہ نہیں کیا ۔ پاکستانی پارلیمنٹ کے لیڈر ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے دیوالی کو قومی تعطیل قرار دئیے ج انے کا مطالبہ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔
ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے دیوالی کے موقع پر اپنے مبارکبادی کے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی ڈالے ۔ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ اس واقعہ سے دنیا میں پاکستان کی امیج بہتر ہوگی ۔ ڈاکٹر کمار برسر اقتدار پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان ہندو کونسل کے سینئر رکن ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر یہ یاددہانی بھی کرائی کہ سابقہ حکومتیں ہندوؤں کو سالانہ بونس دیا کرتی تھی ۔ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ابھی تک ایسا کچھ نہیں کیا ہے ۔ مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ بھون داس نے ا پنے پیغام میں پوری پاکستانی قوم کو دیوالی کی مبارک بادی دی اور نئی پہل پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے ایسا مثبت قدم اٹھایا ہے اس کے اچھے نتائج ناگزیر طور پر سامنے آئیں گے ۔

CM Sindh announces to officially celebrate Diwali

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں