26/اکتوبر لندن آئی اے این ایس
پاکستان کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے موضوع پر ہندوستان کے خلاف لندن میں نکالا جانے والا ملین مارچ ایک ناکام مظاہرہ ثابت ہوا ۔ 10لاکھ افراد کو جمع کرنے کا دعویٰ کرنے والے اس مارچ میں شرکاء کی تعداد صرف چند ہزار رہی۔ لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس سروس نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم مجمعے کی تعداد فراہم نہ کرسکے ۔ ٹی وی نیوز چینل آے آر وائی نے واضح طور پر حاضرین کی تعداد کو ذکر نہیں کیا ۔ پاکستان کی3معروف ویب سائٹس اور نیوز پیپرس ، دی ڈان ، دی نیوز اور دی اکسپرس تریبون نے اس مارچ کا ذکر تک نہیں کیا ۔ اس مارچ میں مظاہرین نے کشمیر کی آزادی اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بینرس اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی سے قبل ٹافالگر سکوئر پر ہونے وانے والا جلسہ اس وقت بد نظمی کا شکار ہوگیا جب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پرسن بلاول بھٹو زرداری تقریر کرنے کے لئے آئے۔ ریلی میں موجود کچھ لوگوں نے اس وقت بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور اسٹیج کے قریب لوگوں نے خالی بوتلیں اور مشروبات کے ڈبے اسٹیج کی طرف اچھالنا شروع کردیا ۔ پاکستانی نیوز چینلوں نے نیوز کے ذرائع ظاہر کئے بغیر اس بد نظمی کو ہندوستانی ایجنٹس مورد الزام ٹھہرایا ۔ اس وقت اسٹیج پر بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ ریلی کے منتظم پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری ، برطانوی پارلیمان کے اراکین اور بہت سے کشمیری رہنما موجود تھے ۔ اسی بد نظمی کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کو اپنا خطاب مختصر کرنا پڑا ۔ برطانوی ایوان زیریں میں کشمیر کمیٹی کے صدر اور برطانوی رکن پارلیمان اینڈ ریوگر فتھس نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔Bilawal Bhutto booed at Million March in London
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں