بی جے پی کی اقتدار کی بھوک کے باعث اتحاد ٹوٹا - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-16

بی جے پی کی اقتدار کی بھوک کے باعث اتحاد ٹوٹا - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا کے اعلیٰ عہدہ کے لئے اپنے آپ کو اہل قرار دیتے ہوئے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر کوئی چائے بیچنے والا ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے تو وہ بھی مہاراشٹرا کے چیف منسٹر بن سکتے ہیں۔ ادھو نے اپنی پارٹی شیو سینا کے ترجمان اخبار’’ سامنا‘‘ کو دئے گئے ایک انٹر ویو میں کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ٹھاکرے کبھی بھی انتخابات نہیں لڑے ہیں لیکن ہم کبھی بھی اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اگر نریندر مودی جیسا ایک عام آدمی جس نے اپنی زندگی کا آغاز چائے والے کی حیثیت سے کیا تھا، وزیر اعظم بن سکتا ہے تو اس طرح میں بھی چیف منسٹر بن سکتا ہوں ۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی وزراء جو اب یہاں انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ، پچھلے انتخابات کو بھول گئے ہیں ۔ مرکزی وزراء کو مہاراشٹرا میں پارٹی کی انتخابی مہم کے لئے بھیجا گیا تھا ، یہ صرف شیو سینا ہی ہے جس نے یہاں کے عوام کے لئے مسلسل کام کئے ہیں اور عوام حقیقت کو جانتی ہے ۔ بی جے پی کو اقتدار کا بھوکا قرار دیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی ریاست کی تقسیم کا اراردہ رکھتی ہے ۔ بی جے پی نے اپنی اقتدار کی بھوک کی وجہ سے ہی شیو سینا سے اتحاد توڑا ہے ، وہ لوک سبھا میں اکثریت کے حصول کے بعد ریاست میں حکمرانی کرنا چاہتی ہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ اگر انہیں یہاں اکثریت ملی تو وہ ریاست کو تقسیم کردیں لیکن شیو سینا ایسا ہونے نہیں دے گی۔

The BJP broke its alliance with us as they were hungry for power, Shivsena

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں