دبئی کے برج خلیفہ کو گنیز ورلڈ ریکارڈس کا ایک اور اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-16

دبئی کے برج خلیفہ کو گنیز ورلڈ ریکارڈس کا ایک اور اعزاز

دبئی
پی ٹی آئی
دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو ایک نیا طرہ امتیاز حاصل ہوا ہے اور یہ عمارت گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں ایسی جدید ترین عمارت کے طور پر درج ہوئی ہے جو کرہ ارض پر، انسانی ساختہ سب سے بلند پوائنٹ ہے ۔ برج خلیفہ کی تعمیر کرنے والی کمپنی اعماریہ پراپرٹیز نے کل پہلی بار برج خلیفہ کے دروازے عوام کے لئے کھول دئیے تاکہ عوام الناس برج خلیفہ کی چھت پر سے گویا آسمان کی بلندیوں پر سے شہر دبئی کا شاندار نظارہ کرسکیں ۔ اس عمارت کی چھت کے حصہ کو برج خلیفہ ۔ اسکائی کا نام دیا گیا ہے ۔ اس حصہ کی عظیم الشان نقاب کشائی میں گنیز ورلڈ ریکارڈس کے ججس نے بھی شرکت کی اور ان ججوں نے اس عمارت کو دنیا بھر کا’’ بلند ترین آبزرویشن ڈیک اور دبئی کا انتہائی جدید سیاحتی پرکشش مرکز قرار دیا ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ555میٹر بلند برج خلیفہ کی بلندی چین کے کیانٹن ٹاور(واقع گوانگ زو) سے بھی زیادہ ہے ۔ چین کا یہ ٹاور488میٹر بلند ہے ۔ برج خلیفہ کو کوئی نیاز اعزاز حاصل ہونے سے پہلے ہی گنیز ورلڈ ریکارڈس کے3اعزازات حاصل ہے۔ نمبر ایک یہ دنیا کی سب سے بلند عمارت ہے ۔ نمبر دو کرہ ارض پر انسانی ساختہ سب سے بلند ڈھانچہ ہے اور اس کی رسٹورنٹ سطح زمین سے سب سے زیادہ بلندی پر واقع ہے ۔ طلال عمر ، کنٹری منیجر برائے مشرق وسطی و شمالی افریقہ(گنیز ورلڈ ریکارڈ) نے کہا کہ برج خلیفہ نے پھر ایک بار کمال کر دکھایا اور اپنی بلندی اور کشش کے سبب دنیا کو حیرت زدہ کردیا ۔ یہ دبئی کے لئے ایک اور طرہ امتیاز ہے ۔

Dubai's Burj Khalifa clinches another Guinness World Record

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں