خواتین پر مظالم پر نظر رکھنے اتر پردیش میں کمیٹیوں کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-16

خواتین پر مظالم پر نظر رکھنے اتر پردیش میں کمیٹیوں کا قیام

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش کی خواتین کمیشن نے ریاست کے سبھی75اضلاع سے گاؤں سے لے کر ضلعی سطح پر عورتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کو مانیٹر کرنے کے لئے قانونی کمیٹی تشکیل دینے کے لئے کہا ہے ۔ خواتین کمیشن نے یہ فیصلہ اس حقیقت کو قبول کرتے ہوئے کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں عورتوں پر گھریلو تشدد اور دوسرے مظالم کیے جاتے ہیں اور اپنے حق کے قانون سے نابلد ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف انصاف کے لئے آواز نہیں لگاپاتی ہیں۔ یہ کمیٹیاں دیہی علاقوں کی عورتوں کو ان کے حقوق کی تعلیم دینے کے علاوہ ان عورتوں کو تحفظ بھی فراہم کریں گی جنہیں ان کے گھر سے خطرہ ہوگا ۔ اس اقدام کا مقصد دیہی خواتین کو ان کے قانونی حقوق سے آشنا بنانا ہے کیونکہ ان میں بیشتر اپنے خلاف ہوئے مظالم کی شکایت پولیس سے کرنے کی ہمت بھی نہیں رکھتیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہاں تک کہ ان میں سے کوئی اگر شکایت بھی کرتی ہے تو پولیس ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے یا ان کے خلاف کچھ ایکشن لینے میں ناکام رہتی ہے ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ایسے واقعات خواتین کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں ۔ ریاست کی خواتین کمیشن نے انہیں ان کے قانونی حقوق سے آشنا کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے خلاف کسی بھی طرح کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرسکیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس قانونی ایکٹ کمیشن کے ارکان ہر ہر گاؤں میں ورکشاپ کریں گے اور عورتوں کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کریں گے ۔ ایک خاتون وکیل ، خاتون کانسٹبل ، آشا کے کارکنان ، ایک دائی اور5مقامی خواتین جن کی گاؤں والوں میں اچھی پکڑ ہے ، اس کمیٹی میں شامل ہوں گی ۔ اس کے علاوہ ایک آئی اے ایس یا پی سی ایس خاتون آفیسر کی تعینات ضلع میں ہوگی جو اس کمیٹی کی سربراہ ہوگی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں