ایک دن کا کمشنر - کریمنگر کے معذور لڑکے صادق کی خواہش کی تکمیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-16

ایک دن کا کمشنر - کریمنگر کے معذور لڑکے صادق کی خواہش کی تکمیل

10-yr-old-terminally-ill-boy-becomes-Hyderabad-Police-chief
حیدرآباد
آئی اے این ایس
کریم نگر کے ایک10سالہ لڑکے صادق کو آج ایک دن کے لئے حیدرآباد کا پولیس کمشنر بنایا گیا ۔ صادق ایک مہلک بیماری کا شکار ہے اور چند مہینوں کا مہمان ہے ۔ اس کی خواہش تھی کہ وہ پولیس کمشنر بنے ۔ سٹی پولیس کمشنر مہندر ریڈی نے آج اس کی خواہش پوری کردی۔ خاکی یونیفارم پہنے اور ٹوپی لگائے صادق کو سٹی پولیس کمشنر کی کرسی پر بٹھایاگیا جب کہ مہندر ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے اسے سلیوٹ کیا ۔ صادق کا تعلق کریم نگر سے بتایاجاتا ہے ۔ اس کے چندر رشتہ دار محکمہ پولیس میں ملازم ہیں اور وہ انہیں دیکھ کر اس بات کی خواہش کرتا تھا کہ اسے پولیس کمشنر بننا ہے ۔‘‘ میک اے وش فاؤنڈیشن‘‘ کی کاوشوں کے نتیجہ میں صادق کی یہ خواہش مکمل ہوئی ۔ یہ فاؤنڈیشن ایک رضا کارانہ تنظیم ہے جو مہلک بیماریوں کا شکار بچوں کی خواہشات کی تکمیل کے لئے کام کرتی ہے۔ صادق سے جب یہ پوچھا گیا کہ پولیس کمشنر بن کر وہ کیا کرے گا تو اس نے جواب دیا کہ غنڈوں کو پکڑ وں گا ۔ مہندر ریڈی نے کہا کہ بچہ کی خواہش مکمل ہونے پر انہیں بے پایاں مسرت ہورہی ہے۔ فاؤنڈیشن کی پشپادیوی جین نے بتایا کہ مہلک بیماریوں کا شکار بچوں کی خواہشات کی تکمیل کے ذریعہ وہ ان میں خوشیاں لانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کی زندگی میں مزید کچھ دن کا اضافہ ہوسکے ۔
انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن نے تاحال کئی بچوں کی خواہشات کی تکمیل میں مدد کی ۔ چند بچے فلمی ستاروں اور قائدین سے ملنا چاہتے تھے۔ اگست میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شہر کے ایک ہسپتال میں ایک لڑکے سے ملاقات کی جو ان سے ملنے کا خواہاں تھا ۔ پشپا دیوی نے تلگو فلم اداکار پون کلیان سے اپیل کی کہ وہ ضلع کھمم کی ایک لڑکی کی خواہش کی تکمیل کرے جو ان سے ملنے کی خواہاں ہے۔ یہ لڑکی برین ٹیومر سے متاثر ہے اور پون کلیان سے ملاقات اس کی سب سے بڑی خواہش ہے ۔

10-Yr-Old Terminally Ill Boy Becomes One-Day Commissioner

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں