پی ٹی آئی
ہندوستان کی کفایتی ایر لائنس انڈیگو نے آج250انتہائی عصری ایر بسA-320نیو طیاروں کی خریدی کا آرڈر دیا ہے ۔ ان طیاروں کی مالیت25.5بلین ڈالر یا 1.55لاکھ کروڑ روپے ہے ۔ طیاروں کی خریدی کے لئے یہ یوروپین مینو فیکچررکمپنی کو دیا گیا سب سے بڑا عالمی کنٹراکٹ ہے ۔ اس قدر کثیر تعداد میں طیاروں کی خریدی کی معاملت قبل ازیں کسی بھی ملک کی ایر لائنس نے کمپنی سے نہیں کی تھی ۔ فرانس کے شہر ٹولوز میں ایر بس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر معاملت کے سلسلہ میں ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوگئے ۔ انڈیگو ایر لائنس کے شریک بانی راکیش گنگوال اور راہول بھاٹیہ نے اس معاملت پر دستخط کئے ۔ (بھاٹیہ ، انڈیگو ایر لائنس کی سرپرست کمپنی انٹر گلوب انٹر پرائزس کے منیجنگ ڈائرکٹر بھی ہیں)۔ انڈیگو ایر لائنز اور ایس بس کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیاروں کی تعداد کی اصطلاحوں میں ایر بس کمپنی کے لئے یہ سب سے بڑا واحد آرڈر ہے ۔ ایر بس کمپنی نے انڈیگو آرڈر کی قیمت کی تفصیلات فراہم نہیں کی ۔
Indian airline IndiGo agrees record 250 Airbus jet order
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں