آندھرا و تلنگانہ ریاستوں میں عنقریب برقی کے پری پیڈ میٹرس کی تنصیب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-02

آندھرا و تلنگانہ ریاستوں میں عنقریب برقی کے پری پیڈ میٹرس کی تنصیب

حیدرآباد
یواین آئی
پری پیڈ موبائل فون کی طرح جلد ہی آندھر اپردیش اور تلنگانہ کے عوام کے گھروں میں برقی کے پر پیڈ میٹر س لگائے جائیں گے اس پر عمل آوری کے لئے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتیں تیار ہیں ۔ مرکزی حکومت نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئیے ہیں اور دونوں ریاستوں کے عہدیدار تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ برقی بقایاجات میں اضافہ اور برقی کی چوری کے معاملات سے حکومتوں کو شدید نقصان کے پیش نظر برقی کے پری پیڈ میٹرس لگانے کے لئے مرکز نے ہدایات جاری کی ہیں ۔ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت نے دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو مکتوب بھی روانہ کیا ہے ۔ ابتداء میں سرکاری دفاتر، بلدیات اور پنچایتوں میں ایسے انوکھے برقی میٹرس لگائے جائیں گے ۔ یہ برقی میٹرس پری پیڈ فون کی طرح کام کریں گے ۔ ان انوکھے طرز کے میٹرس کے پر ی پیڈ سم کی منظوری پاورڈسکامس کمپنی کی جانب سے دی جارہی ہے ۔ ہر میٹر میں ایک سم ہوگا جس کا ایک علیحدہ نمبر ہوگا۔ اس کوری چارج کرنے کی سہولت ہوگی ۔ اس میں بیلنس ختم ہونے پر خود بخود برقی کی سپلائی رک جائے گی ۔ دوبارہ دی چارج کرنے پر برقی کی سربراہی بحال ہوجائے گی ۔ اس نئے طرز کے میٹر کی قیمت5ہزار تا7ہزار روپے ہوگی ۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں فی الحال دو کروڑ سے زائد برقی کنکشن ہیں۔ نئے میٹرس سے برقی صارفین پر12کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

prepaid electricity meters in AP & Telangana soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں