پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کے ساتھ ہندوستان کی قریبی نظر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-02

پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کے ساتھ ہندوستان کی قریبی نظر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت ہند نے پاکستان میں جاری واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ وزارت خارجہ ہند، اس پڑوسی ملک کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاودیکر نے یہاں اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ یقینی طور پر تشویش کا معاملہ ہے ۔وزارت خارجہ اس پر بڑی باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔‘‘ جاؤدیکر پاکستان میں جاری واقعات پر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ جاؤدیکر نے تاہم پڑوسی ملک کی صورتحال پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ جئے پور میں انہوں نے مسئلہ پر کل جو کچھ کہا تھا اس میں مزید کچھ اضافہ کرنا نہیں ہے ۔ انہوں نے کل جئے پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’ ہم پاکستان کے بارے میں ہمیشہ ہی پریشان ہیں کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے ۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی یہ فقرہ کہا کرتے تھے : آپ اپنے دوست کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔

India concerned over political developments in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں