منصف نیوز بیورو
آندھرا پردیش کابینہ نے وجئے واڑہ اور گنٹور کے درمیان صدر مقام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس طرح شری رام کرشنن کمیٹی رپورٹ کو مکمل نظر انداز کردیا گیا جس نے تین مقامات پر صدر مقام بنانے کی سفارش کی تھی ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اس تعلق سے منگل کو اسمبلی میں ایک اعلان کریں گے ۔ وہ حکومت کے فیصلہ کے تعلق سے اپنی مدافعت میں وجوہات بیان کریں گے ۔ در حقیقت مسٹر نائیڈو نے کابینی رفقاء کو چوکس کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا کو آج کی روداد کے تعلق سے انکشاف نہ کریں کیوں کہ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ۔ ساڑھے پانچ گھنٹے طویل کابینی اجلاس میں سیماآندھرا کا مسئلہ زیر بحث رہا اور مسٹر نائیدو وجئے واڑہ تا گنٹور کو ہی صدر مقام بنانے پر اٹل رہے اور انہوں نے ریاستی وزراء سے کہا کہ وہ شری رام کرشنن کمیٹی کی سفارشات پر کوئی توجہ نہ دیں ۔ حکومت کو اپنا فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار ہے ۔ کابینہ نے ایک زیلی کابینی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی جو صدر مقام کے لئے اراضی کا حصول کرے گی ۔ یہ کمیٹی ریاستی وزراء وائی رام کرشنوڈو ، پی نارائنا ، دیوینینی رامیشور راؤ، پی پلاراؤ اور اے نائیڈو پر مشتمل ہے ۔ صدر مقام نزویڈ یا منگل گیر سے شروع کیاجائے گا۔ دوسری اطلاعات کے مطابق اسمبلی میں اعلان کے بعد ریاستی حکومت مرکز کو اپنے فیصلے سے واقف کروائے گی ۔ کابینہ نے ڈی ایس سی کی عمر40سال کردی۔
Andhra capital to be built between Guntur and Vijayawada
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں