حکومت تلنگانہ طب یویانی و تعلیم کے فروغ کے لئے نہایت سنجیدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-16

حکومت تلنگانہ طب یویانی و تعلیم کے فروغ کے لئے نہایت سنجیدہ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-sep-16

پریس ریلیز
حکومت تلنگانہ نے یونانی طب و تعلیم کے فروغ کے لئے نہایت سنجیدہ ہے ۔ تلنگانہ ریاست میں اس وقت یونانی کا صرف ایک کالج اور دواخانہ ہے ۔ کم سے کم تین یونانی میڈیکل کالج اور ہر ضلع میں ایک یونانی ہاسپٹل حکومت قائم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست نے یہاں ڈاکٹر احمد اشرف میموریل یونانی اسپیشالٹی ہاسپٹل واقع جل پلی پہاڑی شریف روڈ پر ایک قومی سیمینار حکیم عبدالحمید (ہمدرد) کے یوم پیدائش پر مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا اہتمام انڈس اسویس ایشن فار یونانی میڈیسن کے باہمی اشتراک سے آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس ریاستی شاخ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں مسلمانوں کے ساتھ نہ صرف انصاف ہوگا بلکہ انہیں کئی مراعات بھی دی جائیں گے ۔ حکومت کی اسکیمات کو روبہ عمل لانے کے لئے رقم میں اضافہ کیاجائے گا مینار یٹی کے بجٹ کو بڑھاتے ہوئے پروگرامس روشناس کروائے جائیں گے ۔ حکومت تلنگانہ نے ایک دن میں جو سروے کیا اس سے مسلمانوں کی صحیح آبادی، اعداد و شمار کے ساتھ ان کی معاشی اقتصادی، تعلیمی صورتحال معلوم ہوئی ۔ انہوں نے ڈاکٹر احمد اشرف مرحوم کے نام سے موسوم اس یونانی دواخانہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید عصری سہولیات سے آراستہ ایسا یونانی دواخانہ ہے جس کی حالت کئی سرکاری دواخانوں سے بہت اچھی ہے ۔اس کے لئے ڈاکٹر ابو الحسن اشرف بانی دواخانہ قابل مبارکباد ہیں۔حکومت کی ان کو سرپرستی حاصل رہے گی۔
محمد محمود علی نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں25مسلم ارکان منتخب ہوں تو فرقہ پرستی کا خاتمہ ہوگا۔ محمد عبدالسبحان خان گلپوشی اور شالپوشی کی ۔ شرکائے سیمینار کو اسنادات عطا کئے گئے ۔ بانی ہمدرد عبدالحمید سے موسومہ اس قومی سیمینار میں ڈاکٹر میر یوسف علی ، ڈاکٹر واسعہ نوید، ڈاکٹر محمد رفیع احمد، پروفیسر سکندر حسین، ڈاکٹر عاقل قادری و دیگر نے شرکت کی ۔ سد پاشاہ سابقہ مشیر حکومت ہند نے صدارت کی۔ اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز کے اسکالرس نے اپنے مقالے پیش کئے، ڈاکٹر ابوالحسن اشرف کو نئی نسل کے یونانی تعلیم کا مسیحا قرار دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ان میں یونانی کا جنون اس کی ترقی و بقاء کا ضامن ہے ۔ ڈاکٹر افشاں جبین نے فالج اور حجامہ پر اپنا تفصیلی مقالہ پیش کیا۔ سیمینار کا آغاز سبحان خان کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ اس قومی سیمینار میں بنگلور، بیجا پور ، مانو حیدرآباد نئی دہلی اور مختلف مقامات کے اسکالرس نے مقالے پیش کئے ۔ ڈاکٹر زین العابدین نے شکریہ ادا کیا۔

حج ہاؤز میں تقریب ۔ چیف منسٹر کا خطاب ۔ کے سی آر نے عازمین کے قافلہ کو جھنڈی دکھائی
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ تلنگانہ ریاست کی ترقی اور گنگا جمنی تہذیب کے فروغ کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد تلنگانہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانا ہے تاکہ اس کے ذریعہ تلنگانہ کے عوام کے چہروں پر خوشی آجائے اور اس طرح تلنگانہ کے ہر شہری کے چہرے پر نور آجائے ۔ کے چندر شیکھر راؤ آج حج ہاؤز نامپلی میں عازمین حج کے دوسرے قافلہ کی وداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر جھنڈی دکھا کر350عازمین حج کو شمس آباد ایر پورٹ روانہ کیا۔ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت اس سال کے بجٹ میں مسلمانوں کی ترقی کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے مختص کرے گی ۔ یہ رقم مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی اور ان کے دیگر مسائل حل کرنے کے لئے خرچ کی جائے گی ۔ انہوں نے عازمین حج سے گزارش کی کہ وہ اس ریاست کو نمبر ایک ریاست کی حیثیت سے ترقی کے لئے دعا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ عہدیداران وقف بورڈ نے حج ہاؤس سے متصل زیر تعمیر کمرشیل کامپلیکس کی اجازت کے لئے جی ایچ ایم سی کو ادا کی جانے والی رقم سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سکریٹری بلدی نظم و نسق اور جی ایچ ایم سی کے کمشنر سومیش کمار کو کمرشیل کامپلیکس کی اجازت کے لئے ادا کی جانے والی رقم کو استثنیٰ کردینے کی ہدایت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق کانگریس کے دور حکومت میں غیر لڑکیوں کی شادی کے لئے جہیز اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا ۔ اس اسکیم میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں ہوئی تھیں ۔ تلنگانہ حکومت غریب لڑکیوں کی شادی کے لئے51ہزار روپے رقم اد ا کرے گی ۔یہ رقم غریب لڑکی کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ جو لوگ حاجیوں کی خدمت کررہے ہیں اللہ تعالی ان کی نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے ۔ حاجیوں کی خدمت کرنا بہت بڑا ثواب ہے ۔ امیر ملت اسلامیہ مولانا شاہ جمال الرحمن نے عازمین سے کہا کہ وہ حج کے دوران فضول گفتگو کرنے کے بجائے اللہ کا ذکر اور تلبیہ میں مصروف رہیں۔ انہوں نے عازمین حج کو مشورہ دیا کہ وہ حج کے دوران صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں ۔ اسپیل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے خیر مقدمی تقریر کی ۔ امیر ملت اسلامیہ مولانا شاہ جمال الرحمن نے دعا کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ، میئر جی ایچ ایم سی محمد ماجد حسین ، رکن پارلیمنٹ سکندآباد ، بنڈارودتاتریہ اراکین اسمبلی عامر شکیل کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں