حیدرآباد میں آج گنیش وسرجن جلوس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-08

حیدرآباد میں آج گنیش وسرجن جلوس


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-sep-08

منصف نیوز بیورو
حیدرآباد سٹی کی جانب سے گنیش وسرجن جلوس کے پر امن انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ 8ستمبر کو مرکزی گنیش جلوس کا بالا پور سے آغاز ہوگا ۔ یہ جلوس علی آباد ، ناگل چنتہ، چار مینار ، مدینہ، افضل گنج، معظم جاہی مارکٹ ، عابڈس ، بشیر باغ ، لبرٹی سے ہوتا ہوا حسین ساگر پر اختتام کو پہنچے گا۔اسی طرح سکندرآباد سے نکالے جانے والا گنیش وسرجن جلوس راشٹراپتی روڈ، مہاتما گاندھی روڈ، کربلا میدان، کواڈی گوڑہ، مشیر آباد چورہا ، آر ٹی سی روڈ چوراہا، نارائن گوڑہ چوراہا اور حمایت نگر وائی جنگشن سے ہوتا ہوالبرٹی کراس روڈس پر مرکزی گنیش جلوس میں شامل ہوجائے گا ۔ اسی طرح مشرقی حصہ اپل سے آنے والا گنیش جلوس براہ رانتا پور، عنبر پیٹ، این سی سی گیٹ عثمانیہ یونیورسٹی ، درگا بائی دیشمکھ ہاسپٹل سے ہوتا ہوا آر ٹی سی چوراہا کے قریب سکندرآباد کی جانب سے آرہے جلوس میں شامل ہوجائے گا ۔ شہر کے مغربی حصہ کی طرف سے نکالے جانے والے گنیس جلوس سکریٹریٹ اور معظم جاہی مارکٹ کے پاس مرکزی جلوس میں شامل ہوجائے گے۔ پولیس کی جانب سے گنیش جلوس گزرنے والے راستوں کو کل صبح 9بجے سے عوام کی آمد و رفت کے لئے بندکردیاجائے گا ۔ یہ تحدیدات 9ستمبر صبح9بجے تک جاری رہیں گے۔ گنیش کے مرکزی راستہ پر باریکیڈس (رکاوٹیں) لگادئیے گئے ہیں ساؤتھ زون میں کیشو گری ، محبوب نگر چوراہا ، انجن باولی ، ناگل چنتہ ، ہمت پورہ، ہری باولی، اسرای ہاسپٹل۔ مغل پورہ،لکڑ کوٹ، مدینہ چورہا، ایم جے ریج، دارالشفاء چوراہا، سٹی کالج، ایسٹ زون میں چنچل گوڑہ جیل چوراہا، موسی رام باغ ، چادر گھاٹ بریج سالار جنگ بریج( شیواجی بریج) افضل گنج ، پتلی باولی چوراہا، تروپ بازار، جام باغ چوراہااور آندھرا بینک کوٹھی روڈ، حیدرآباد ویسٹ زون میں توپ خانہ مسجد، الاسکا ہوٹل، جنکشن، عثمان گنج ، شنکر ہوٹل ، سینا ہوٹل، نمائش کے قریب اجنتہ گیٹ، اکبری لیس۔ تاج آئلینڈ، برطن بازار، عبدالرحمن پٹرول پمپ نزد خان لطیف خان اسٹیٹ ۔ حیدرآباد سنٹرل میں چاپل روڈ، گدوال سنٹر نزد جی پی او، شالیمار تھیٹر ، گن فاؤنڈری ، اسکائی لائن روڈ انسٹری، بھارت اسکوائٹس اینڈ گائڈس جنکشن دوملکگوڑہ، کلانجلی شوروم نزد کنترول روم، لبرٹی جنکشن، دفتربلدیہ وائی جنکشن ، برگلا رام کرشنا بھون نزد تلگو تلی جنکشن ، اقبال مینار ، روندارابھارتی، دوارکا ہوٹل جنکشن ،خیریت آباد ،جنکشن نزد مجسمہ وشویشورایا، چلڈرنس پارک، وائسرائے ہوٹل، جنکشن،کواڑی گوڑہ جنکشن ، کٹی میسماں مندر لورٹینک بنڈ اور اندراپارک، حیدرآباد نارتھ سکندرآباد میں نکلس روڈ کربلا میدان بدھا بھون، سیلنگ کلب نلہ، کنٹہ جنکشن ، سی ٹی او ، وائی ایم سی اے پیراڈائز چوراہا، پیاٹنی چوراہا ، باٹا چوراہا، گھانس منڈی وچورہا کی جانب عام ٹریفک کی آمد و رفت پر9ستمبر صبح8بجے تک مکمل پابندی رہے گی۔
گنیش جلوس کا مشاہدہ کرنے آنے والے لوگوں کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس خیریت آباد ، ایم ایم ٹی ایس اسٹیشن خیریت آباد ، آنند نگر کالونی نزد دفتر ضلع پریشد رنگا ریڈی ، بدھا بھون کا عقبی حصہ، گوسپواسدن ، لورٹینک بں ڈ ، کٹہ مسیماں مندر این ٹی آر اسٹیڈیم نظام کالج اور پبلک گارڈنس میں پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ گنیش وسرجن جلوس کے دن آر ٹی بسوں (بین ضلعی )اور لاریوں کے شہر میں داخلہ پر پابندی رہے گی ۔ عوام کو ان پابندیوں کے دوراں رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ فون نمبرا 9010203626,040-27852482پر فون کرتے ہوئے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ سٹی پولیس کی جانب سے گنیش وسرجن جلوس کے پر امن انعقاد کے لئے30,000پولیس اور نیم فوجی دستوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ 30بم ڈسپوزل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ۔ شہر کو عملاً فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ مجلس بلدیہ کی جانب سے جنگی خطوط پر گنیش جلوس گزرنے والی سڑکوں کی مرمت کی گئی جب کہ ٹرانسکو کی جانب سے اسٹریٹ لائٹس تبدیل کرتے ہوئے راستوں کو روشن کردیا گیا ۔ حیدرآبا میٹرو واٹر ورکس کی جانب سے گنیش جلوس میں شامل افراد کو پانی کی پیاکٹس کی فراہمی کا نظم کیاجارہا ہے ۔ اس بار بلدیہ کی جانب سے موبائیل ٹائلٹس کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ جب کہ پولیس کی جانب سے عوام کو معمرین و خواتین کو حاجت سے فارغ ہونے پولیس اسٹیشن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ محکمہ صحت کی جانب سے چار مینار معظم جاہی مارکٹ ، مشیرآباد چوراہا کے پاس موبائل ہیلت کلینکس تیار رکھے جارہے ہیں ۔ دوسری طرف بھاگیہ نگر گنیش اتسو کمیٹی کی جانب سے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی سادھوی وشنوی پرگیہ بھارتی اور اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی سادھوی ودیا نند نی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ مذکورہ مہمان چار مینار، معظم جاہی مارکٹ اور حسین ساگر پر جلوسیوں سے خطاب کریں گی ۔ گنیش اتسو کمیٹی کے مطابق اس سال شہر بھر میں35,000سے زائد مورتیوں کو بٹھایاگیا ہے ۔ گزشتہ7 دنوں کے دوران تقریباً28,000سے زائد مورتیوں کا شہر کے مختلف مقامات (تالابوں) میں وسرجن کیاجاچکا ہے ۔ مرکزی جلوس کے دن تقریباً چھ تا سات ہزار مورتیوں کو وسرجن کیاجائے گا۔ باثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق شہر میں کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے فوج کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔کمشنر پولیس ایم مہیندر، ریڈی نے واضح کردیا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیاجائے گا ۔ غیر سماجی عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ انہوں نے عوام کو امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں