اقوام متحدہ حقوق انسانی سیشن میں سری لنکا الزامات کا مقابلہ کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-08

اقوام متحدہ حقوق انسانی سیشن میں سری لنکا الزامات کا مقابلہ کرے گا

سری لنکا نے یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ایل ٹی ٹی ای کے کلاف آخری مرحلے میں فوجی مہم کے دوران مبینہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی جان کے دوران تعاون نہیں کرے گا اور کہا کہ وہ الزامات کا جواب دے گا۔ جنیوا میں کل سے یو این ایچ آر سی سیشن شروع ہونے والا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ جنیو ا میں سری لنکا کے سفیر روی ناتھا آریہ سنہا جوابی بیان انسانی حقوق کے خلاف دیں گے ۔ یو این ایچ آر سی کا27واں سیشن کل سے جنیوا میں ہورہا ہے ۔ مارچ کے دوران سری لنکا کی قرار داد کے بعد اقوام متحدہ حقوق انسانی ادارہ کا یہ پہلا سیشن ہوگا ۔ قرار داد میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ ایک خود مختار بین الاقوامی تحقیقات سری لنکا میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں کی جائے جو ایل ٹی ٹی ای کے خلاف مئی2009میں فوجی مہم میں ہوئی تھی ۔ اطلاعات کے بموجب حقوق انسانی کے نئے سربراہ پرنس زید راعد الحسین کے بیان کی کاپی جس میں انہوں نے کہا کہ میں سری لنکا حکام کی حوصلہ افزائی کروں گا کہ وہ اس عمل میں تعاون کریں جو انصاف اور مصالحت کی متقاضی ہے ۔ سری لنکا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے جو الزامات عائد کئے گئے ہیں ان پر میں چوکس ہوگیا ہوں ، جب کہ سری لنکا نے یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کرے گا ۔ جن میں اقوام متحدہ کے تحقیق کنندگان کو ویزا کی اجرائی بھی شامل ہے ۔

Sri Lanka to counter allegations at UN rights sessions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں