امیت شاہ کے خلاف کئی مقدمات درج - شردپوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-08

امیت شاہ کے خلاف کئی مقدمات درج - شردپوار

این سی پی نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخاب میں اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کو اصل نشانہ بنایا گیا ہے ۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی( این سی پی) کے صدر شرد پوار نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ ریاست میں بر سر اقتدار ڈیمو کریٹک فرنٹ کو بدعنوان کہہ رہے ہیں۔ پوار نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ’’امیت شاہ کے خلاف بے شمار مقدمات درج ہیں۔ اس ڈائری کو دیکھئے اس میں وہ تاریخیں درج ہیں جن میں امیت شاہ مختلف عدالتوں میں سماعت کے لئے حاضر ہوئے۔ ان کی پاٹی کیسے بد عنوان نہیں ہے ۔‘‘ پوار نے یہ بات امیت شاہ کے جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد کہی جس میں انہوں نے ریاست کی کانگریس ۔ این سی پی حکومت کو ’’انتہائی بد عنوان اور ناکارہ‘‘ قرار دیا تھا اور یہ کہ’’گزشتہ15سالوں میں وہ مہاراشٹر کو لوٹ رہے ہیں ۔ ‘‘سابق چیف جسٹس پی ستھا شیوم کو کیرالا کا گورنر مقرر کئے جانے پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پوار نے کہا کہ ’’ عہدے کا احترام برقرار رکھنا چاہئے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ سی جے آئی ہی ہیں جنہوں نے صدر جمہوریہ کو حلف دلایا تھا ، اب ستھا کو صدر کی جانب سے تقرر کا آرڈر ملا ہے اور چیف جسٹس ہائیکورٹ کے ذریعہ وہ بحیثیت گورنر حلف لیں گے ۔ اس بات کو ذکر رکتے ہوئے کہ بہت سے لیڈران اور کارکن این سی پی سے علیحدہ ہورہے ہیں ، پوار نے اپنے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ مہم کے دوران وہ ان کے نام نہ لیں۔ وائی بی چوان آڈیٹوریم میں ان کی ہنسی اڑاتے ہوئے پوار نے کہا’’یہ دیکھنا ہے کہ دسہرا دہلی( شیو سینا کی سالانہ تقریب ‘‘میں خاکی شرٹ پہنے اور لاٹھی لئے ہوئے وہ کیسے لگتے ہیں۔‘‘ پوار نے کہا کہ’’مودی لہر‘‘ جس کی وجہ سے بی جے پی اور اس کی حلیف پارٹیوں نے مہاراشٹرا کی48نشستوں میں سے42نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اسمبلی الیکشن میں اپنا اثر نہیں دکھائی گی ۔
انہوں نے کہا کہ’’ضروری نہیں کہ اسمبلی انتخابات میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج دہرائے جائیں ۔‘‘ ان کی تقریر طنز اور الزامات سے پر تھی ۔ اس میں انہوں نے خواتین ، نوجوان، کسان اور زراعت جیسے مختلف میدانوں میں ریاستی حکومت کی کامیابیوں کو بیان کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ انہیں ووٹ دے کر اقتدار میں لائیں ۔ پوار نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’’مہاراشٹرا کے عوام نے1999۔1994میں بی جے پی اور شیو سینا کو کامیاب کیا تھا اور اس کے بعد15سالوں سے ہمیں ووٹ دے رہے ہیں۔ اس کے لئے میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ‘‘حال ہی میں این سی پی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اسکول بیت اخلاء کے متعلق بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ’’مہاراشٹرا میں98فیصد اسکولوں میں بیت الخلاء کی سہولت موجود ہے ۔‘‘ انہوں نے بی جے پی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ یوپی اے کی جانب سے جاری کردہ ترقیاتی پراجیکٹ کا صرف افتتاح کرکے اس کا کریڈیٹ لے رہی ہے۔ بی جے پی لیڈران کی جانب سے اٹھائے گئے بد عنوانی کے ایشو پر پٹیل نے کہا کہ ایک مرکزی وزیر کے فرزند پر اسی قسم کے الزامات لگے ہیں لیکن مودی نے صرف انہیں انتباہ دیا ، دوسروں پر تنقید کرنے سے قبل انہیں اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں ۔ سامعین کو خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے امیت شاہ کے اس الزام کی تردید کی کہ مہاراشٹرا میں این سی پی ۔ کانگریس کے15سالہ دور اقتدار میں11لاکھ کروڑ روپے کے اسکام ہوئے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ گزشتہ15سالوں میں ہم نے تقریباً3.75لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا ہے تو 11لاکھ کروڑ روپے کا اسکام کہاں سے ہوگیا؟

Pawar targets Shah at launch of poll campaign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں