سماجی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کی ضرورت - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-09

سماجی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کی ضرورت - وزیر اعظم مودی

شہریوں کو مساویانہ حقوق کی ضمانت دینا ہی سماجی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے کافی نہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کچھ عظیم دلت مفکرین کو تاریخ میں فراموش کئے جانے پر افسوس ٖظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستانی سماج کو مساوات کی جانب لے جانے کے لئے سب کاساتھ ۔ سب کا وکاس کی کلیدی حکمت عملی پر کام کرے گی۔ مسٹر مودی نے آج یہاں وگیان بھون میں کیرالا کے سماج مصلح اور دلت لیڈر این کالی کی152ویں سالگرہ پر منعقد ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان تنوع میں یکسانیت کا علمبردار ہے اور اس کے سماجی تانے بانے کو بنائے رکھنے میں یہاں کے سنتوں نے بڑی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے سماج کی اصلاح کی تحریکوں نے ہی آزادی کے جدو جہد کے راستہ کو تیار کیا ۔ نیز انہوں نے کہا کہ ’’یہاں سمتا’مساوات‘‘ سے آگے بھی ایک چیز ہے جسے سماراشٹا(سماجی ہم آہنگی) کہاجات ہے ۔ سماجی ہم آہنگی کے لئے ایک طویل سماج بیداری کی ضرورت ہے جب کہ مساوات کو قانونی راستے سے بھی حاصل کیاجاسکتا ہے ۔‘‘ مودی نے اس بات کو واضح کیا کہ ہندوستان اب سماجی ہم آۃنگی کی بیداری مہم کی جانب اپنے قدم بڑھادئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ ایک ایسا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے جس میں ہر کس و ناکس کے لئے انصاف ہی کا بول بالا ہو اور ناانصافی و ظلم و جور کا خاتمہ ہو ۔ ہمیں ایک ایسا نٖظام قائم کرنا ہوگا جس میں کسی کے خلاف کوئی زیادتی نہ ہو۔ آئینی اعتبار سے مساوات کی ضمانت تو فراہم کی گئی ہے لیکن محض اس چیز کے ذریعہ سماجی ہم آہنگی کا حصوسل ممکن نہیں ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان کی ہزاروں سالہ ثقافتی ورثہ کی ہر دور میں حفاظت کرنے والے اسباب میں سے ایک سبب یہ ہے کہ سماجی اصلاح کا ر ہر دور میں پیدا ہوتے رہے اور انہوں نے سماجی برائیوں کے خلاف سخت جدو جہد کرتے ہوئے انہیں جڑ پیڑ سے اکھاڑ پھینکا ۔ وزیر اعظم نے کیرالہ میں تعلیمی میدان میں آینکالی اور نارائنا گروکے کردار کو بھی خراج پیش کیا۔

need to ensure social cohesion Prime Minister Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں