Best Indian teacher award for Jubail school principal
سعودی عرب میں ہندوستانی اسکول کے پرنسپال کو حکومت ہند کی جانب سے37سال سے تعلیم کے شعبہ میں ان کی قابل قدر خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے میڈیا نے آج اس کی اطلاع دی ۔ انٹر نیشنل انڈین اسکول جبیل(آئی آئی ایس جے) کے پرنسپال سید حمید کو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے5ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر سمرتی ایرانی کی موجودگی میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا۔ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار اور اپنے طلباء ساتھیوں اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے37سالہ پیشہ تدریس کے دوران میری تائید اور رہنمائی کی حمید کے حوالے سے رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حمید نے دو سال قبل جب جبیل اسکول کی ذمہ داری سنبھالی مقبول عام پرنسپال بن گئے ہیں انہوں نے ٹیچرز اور طلباء میں میرٹ اور مہارت کا جذبہ بھردیا ہے ۔ سعودی عرب جبیل میں غیر مقیم ہندوستانی برادری نے حمید کو دیے گئے قومی ایوارڈ پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں