نواز شریف کے خلاف قتل کا کیس درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-18

نواز شریف کے خلاف قتل کا کیس درج

اسلام آباد
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نواز شریف ، ان کے وزراء اور عہدیداروں کے خلاف پولیس نے قتل کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ قتل کا یہ مقدمہ حکومت مخالف احتجاجیوں کی ہلاکت سے متعلق ہے ۔گزشتہ شب ایک ضلع جج کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے نواز شریف اور دیگر وزراء اور عہدیداروں کے خلاف کیس درج کیا گیا ۔ علامہ طاہر قادری کی زیر قیادت پاکستانی عوامی تحریک نے عدالت سے رجوع ہوکر یہ درخواست کی تھی ۔30اگست کو علامہ طاہر القادری اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی سربراہ عمران خان نے اپنے حامیوں کو ایک ریالی کے دوران نواز شریف کی قیام گاہ کی جانب مارچ کرنے کا حکم دیا تھا ۔ انہیں روکنے کے لئے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کم از کم500احتجاجیوں کو زخمی کردیا علاوہ ازیں 3افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ سکریٹریٹ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع اور سیشن جج نے پیر کے روز ہمیں نواز شریف اور دیگر عہدیداروں اور وزراء کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ عہدیدار نے بتایا کہ ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ302اور دہشت گردی کی دفعہ7کے تحت بھی کیس درج ہوا ہے ۔ نواز شریف کے خلاف قتل کا یہ دوسرا مقدمہ ہے ۔ ایک ماہ قبل لاہور میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران جون میں علامہ طاہر القادری کے 14حامی ہلاک ہوگئے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں