پاکستان کی بقا کے لئے نئے صوبوں کا قیام ضروری - الطاف حسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-18

پاکستان کی بقا کے لئے نئے صوبوں کا قیام ضروری - الطاف حسین

اسلام آباد
آئی اے این ایس
متحدہ قومی موومنٹ سربراہ الطاف حسین نے ملک میں نئے صوبوں کا قیام عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ انتباہ دیا کہ اگر نئی انتظامی سرحدیں نہ کھینچی گئیں تو عالمی نقشہ سے پاکستان کا نام و نشان مٹ جائے گا ۔ ڈان آن لائن نے ان کے حوالہ سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی سالگرہ کے موقع پر کراچی میں ایم کیو ایم ہیڈ کوارٹرس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خو د ساختہ جلا وطن قائد نے نئے صوبوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کثیر آبادی کے باوجود صوبوں کی تعداد نہایت کم ہے۔ ایم کیو ایم سربراہ نے اس کے ساتھ ہی بلدی انتخابات کا مطالبہ بھی کیا۔ فی الحال لندن میں مقیم الطاف حسین نے سندھی اور مہاجرین (جنوبی ایشیائی اردو داں تارکین وطن) سے اختلافات پھیلانے اور محبت و امن کا پیغام عام کرنے کی درخواست بھی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال پاکستان میں بلو چستان ،خیبر پختوانخوا ، پنجاب اور سندھ سے موسوم صرف4صوبے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں