حریت قائدین سے ملاقات کا وقت صحیح نہیں تھا - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

حریت قائدین سے ملاقات کا وقت صحیح نہیں تھا - پاکستان

نیویارک
پی ٹی آئی
پاکستان نے مانا ہے کہ معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت سے قبل نئی دہلی میں اس کے ہائی کمشنر کی حریت قائدین سے ملاقات کا وقت شاید پوری طرح صحیح نہیں تھا ۔ ہندوستان نے25اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی یہ بات چیت حریت قائدین سے عبدالباسط کی ملاقات کے بعد منسوخ کردی تھی ۔ پاکستان کے مشیر قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے نشاندہی کی کہ پاکستانی سفارتکاروں کی حریت قائدین سے ملاقات کا عمل گزشتہ30برس سے جاری ہے اس میں نیا کچھ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں شاید وقت پوری طرح صحیح نہیں تھا کیونکہ کشمیر پر قابل لحاظ بات چیت ہنوز شروع نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قائدین سے ملاقات کے حق سے دستبردار نہیں ہواجاسکتا ۔ میرے خیال میں اس پر بات چیت ختم کردینا حد سے زیادہ رد عمل ظاہر کرنا ہے ۔ سرتاج عزیز نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں اس بیان کا خیر مقدم کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت بحال ہونے کی ضرورت ہے ۔

Timing of meeting Hurriyat leaders 'not totally right': Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں