پاکستان اور افغانستان سے ہندوستان پیاز خریدے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

پاکستان اور افغانستان سے ہندوستان پیاز خریدے گا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اس فیسٹیول سیزن کے دوران دارالحکومت نئی دہلی میں پیاز کی قلت سے بچنے کے لئے پاکستان اور افغانستان سے پیاز درآمد پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ نیشنل اگریکلچر اینڈ مارکٹنگ فیڈریشن (این اے ایف ای ڈی) نئی دہلی میں پیاز کی قلت کو ہونے سے روکنے کی کوشش کے سلسلہ میں ان دو ممالک سے پیاز درآمد کرے گا ۔ خریف کی فصل میں پیاز بونے میں تاخیر اور بارش کی کمی کے باعث پیاز کی پیداوار کرنے والی بڑی ریاستیں، کرناٹک ، گجرات، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا میں مقامی طور پر بھی ترکاریوں کی قلت ہے ۔ تہواروں کے اس ماہ میں جہاں دسہرہ ، دیوالی اور عیدالاضحی منائی جائے گی ، حکومت کے عہدیداروں کے مطابق دارالحکومت دہلی میں سپلائی میں رکاوٹ کو دور کرنے اور قیمتوں میں کسی بھی اضافہ روکنے کے لئے پیاز کو درآمد کیاجائے گا۔ حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق نین اے ایف ای ڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ50ہزار میٹرک ٹن پیاز کو پاکستان اور افغانستان سے درآمد کیاجائے گا ۔ اگر بغیر کسی تاخیر کے آرڈر دیاجاتا ہے تو یہ رسد قریبی بندرگاہ یا ریاست کے قریبی مقام پر حاصل کی جائے گی ۔

India eyes onions from Pakistan, Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں