سیکوریٹی کونسل میں انتہائی ضروری اصلاحات پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

سیکوریٹی کونسل میں انتہائی ضروری اصلاحات پر زور

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ سال اس کی70ویں سالگرہ منانے سے قبل عالمی ادارہ خاص طور پر سیکوریٹی کونسل میں انتہائی ضروری اصلاحات کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون پر زور دیا ۔ مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے اپنے اولین خطاب سے قبل بانکی مون سے ملاقات کی اور دونوں قائدین نے علاقائی اور موسم کی تبدیلی جیسے مسائل پر غوروخوض کیا۔ وزار ت امور خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے نامہ نگاروں سے کہا کہ دونوں قائدین نے کل اقوام متحدہ میں ضروری اصلاحات اور ہمہ رخی ادارہ کی فیصلہ سازی کی کارروائی میں امن سپاہیوں کی حصہ داری کے لئے ممالک کو شامل کرنے کی ضرورت جیسے مسائل پر غوروخوض کیا۔ مودی نے آئندہ سال اس کی70ویں سالگرہ سے قبل اقوام متحدہ میں اصلاحات کے لئے بانکی مون سے پرزور اپیل کی ۔ مودی نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ15رکنی طاقتور ادارہ سلامتی کونسل میں اصلاحات 2015تک عمل میں لائی جانی چاہئے تاکہ اس کو مزید جمہوری اور شراکت داربنایاجاسکے ۔ مودی نے193ممالک پر مبنی طاقتور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے کہا کہ سلامتی کونسل کے بشمول اقوام متحدہ میں اصلاحات کی جانی چاہئے تاکہ اس کو زیادہ جمہوری اور شراکت دار بنایاجاسکے ۔ ایسے اداہ جات جو بیسویں صدی کی آمریت کی عکاسی 21ویں صدی میں موثر نہیں ہوگی، اسکو لاتعلق ہونے کے جوکھم کا سامنا ہوگا اور ہم مسلسل گڑ بڑ کے جوکھم کا سامنا کریں گے جب کہ کوئی بھی شخص اس سے خطاب کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔ چونکہ اقوام متحدہ آئندہ سال اپنی70 ویں سالگرہ منارہی ہے جس کا ہندوستان ایک بانی رکن ہے ۔ مودی نے کہا کہ یہ مناسب ہوگا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں انتہائی ضروری اصلاھات2015تک عمل میں لائی جائیں ۔
بان کی مون نے قیام امن کارروائیوں میں ہندوستان کی قابل لحاظ شراکت اور ملک کے عوام کی سماجی، معاشی حالت کو بہتر بنانے پر ان کی توجہ مرکوز کرنے کے لئے تعریف کرتے ہوئے مودی سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے موسم کی تبدیلی اور اس چیلنج سے مقابلہ کی ضرورت پر بھی بات چیت کی ۔ بان کی مون کے ترجمان نے ایک بیان میں یہ بات کہی ۔ سکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی قیام امن کارروائیوں میں اس کی قابل لحاظ شراکت کے لئے ہندوستان سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کی ۔
نیویارک سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ہندوستان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے اپیل کی کہ ایک بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر عالمی برادری سے کشش کی تائید شروع ہوگئی ہے ۔ سری لنکا تحریر میں رسمی تائید دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے اور چند دیگر ممالک بھی توقع ہے کہ جلد ہی مطالبہ کی پشت پناہی کریں گے۔ وزیر اعظم نے ان کی پہل پر بروقت رد عمل کے لئے سری لنکا کے صدر راجہ پکسا سے اظہار تشکر کیا ۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے جو امریکہ کا سفر کرنے والے وفد کا حصہ بھی ہیں یوگا کو قدیم ہندوستان رواج کا ایک گراں قدر تحفہ قرار دیا ۔ مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی ادارہ کو ایک بین الاقوامی یوم یوگا منانے کے ضمن میں کام کرنا چاہئے ۔ وزیر اعظم کی تقریر کے بعد ترجمان سے پوچھا گیا کہ بین الاقوامی یوم یوگا کا سوال کہاں پیدا ہوتا ہے جب کہ ہندوستان میں خود ایسا کوئی دن نہیں منایاجاتا ہے ۔

Narendra Modi calls for urgent reform of UN Security Council

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں