دہشت گردوں کو شہید کا درجہ دینا غلط - بی جے پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-02

دہشت گردوں کو شہید کا درجہ دینا غلط - بی جے پی

جالندھر
پی ٹی آئی
ملک مخالف اور خالصتان حمایت سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی نے آج یہاں کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کو شہید بتانے کا غلط رجحان دکھائی پڑا ہے ، جس پر مرکزی حکومت کو فوری نوٹس لیتے ہوئے روک لگانی چاہئے نہیں تو اس کی ایک بڑی قیمت ملک کو چکانی پڑے گی ۔ بی جے پی کی سابق قومی نائب صدر لکشمی کانت چاؤلہ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو بھیجے خط میں الزام لگایا ہے۔ پنجاب میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنے والے سابق وزیر اعلیٰ بیت سنگھ کا1995میں 31اگست کو قتل کردیا گیا تھا ۔ اس قاتل کو شہید کہہ کر اس کی یاد میں سما گم کیے گئے اور اس کے اہل خانہ کو اعزاز بخشا گیا۔اپنے خط میں بی جے پی کی سینئر لیڈر نے لکھا ہے ، مجھے نہیں پتہ کہ کس بے چینی کی وجہ سے پنجاب کی حکومت ان سرگرمیوں کو نظر انداز کرتی ہے ۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ قوم کے مفاد میں ان سر گرمیوں پر آپ لگام لگائیں کیونکہ پنجاب میں دہشت گردوں کو شہید کہنے کی ایک غلط روایت چل پڑی ہے اور وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے قاتلوں کے اہل خانہ کو اعزاز بخشنا عام ہوگیا ہے۔ لکشمی کانت نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے کہا ہے اندرا گاندھی کے قاتلوں کو ہیروبتا کر فلم بنائی گئی تھی ، جس پر روک لگا دی گئی ہے ۔ اب جنرل اے ایس وید کے قاتلوں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے فلم تیار کی جارہی ہے ۔ پنجاب میں دہشت گردوں کو شہیدوں کی قطار میں کھڑا کیاجارہا ہے اور انہیں شہید کہاجارہا ہے ۔ ریاستی حکومت اس پر کنٹرول کرنے میں غیر فعال ہیں اس لئے آپ کو ایسی حرکتوں کو روک کر پنجاب کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب ہونے سے محفوظ کریں ۔
پنجاب کے وزیر تعلیم دلجیت سنگھ چیمہ نے کل پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا کہ کوئی بھی فلم اگر دہشت گردوں کو ہیرو بتاتی ہے تو اس کی ریلیز کرنے کا سرٹیفکیٹ سینسر بوڈ کو نہیں دینا چا ہئے ۔پنجاب اسمبلی میں حز ب اختلاف کے رہنما سنیل جاکھڈنے کہا ایسی فلموں اور ایسے پروڈیوسر وں کا سماجی بائیکاٹ ہونا چاہئے ، کیونکہ یہ لوگ ایسی فلم بنا کر لوگوں کے جذبات سے استفادہ کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں جس سے معاشرے میں دوری پیدا ہوتی ہے ۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق31اگست کو بیت سنگھ کے یوم شہید کے موقع پر ان کے قاتل دلاور سنگھ کے اہل خانہ کو اکال تخت پر اعزاز بخشا گیا۔

martyr status to terrorists wrong - BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں