پنجاب کے مدارس میں مسلم طلبہ کے لئے پنجابی اور انگریزی تعلیم کا انتظام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-12

پنجاب کے مدارس میں مسلم طلبہ کے لئے پنجابی اور انگریزی تعلیم کا انتظام

پنجاب میں مسلم بچوں کو جدید تعلیم دلانے کے لئے پنجاب میں چل رہے سبھی مدارس میں پنجابی نیز انگریزی پڑھانے کا انتظام کیاجائے گا۔ پنجاب میں تشکیل پانے والے پنجاب مسلم ڈیولپمنٹ ویلیفیر بورڈ کے نو منتخب صدر صدر دلباغ حسین نے آج بتایا کہ مسلمان تعلیمی میدان میں دوسرے تمام طبقات سے پیچھے ہیں ۔ اس لئے ان کی پہ لی ترجیح یہی ہوگی کہ پنجاب کے سبھی مدرسوں میں مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ انگریزی نیز پنجابی بھی پڑھائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کے ممبران کے انتخاب کے بعد اگلے ہفتے پنجاب کے وزیر اعلیٰ مسٹر پرکاش سنگھ بادل کے ساتھ ان کی میٹنگ ہوگی جس میں وہ پنجاب کے سبھی اسکولوں میں اردو پڑھانے کے لئے ایک ایک اردو استاد تقرر کرنے کی مانگ کریں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں اس وقت تقریباً18مدرسے ہیں جن میں مسلم بچوں کو مذہبی تعلیم دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں مذہبی تعلیم نہیں دی جاسکتی اس لئے مدرسوں میں ہی جدید تعلیم کا انتظام کیاجائے گا ۔ اس کے علاوہ پرائمری مذل نیز اعلی سطح پر اسکول میں اردو پڑھانے کا انتظام کیاجائے گا ۔ حسین نے کہا پنجاب حکومت مسلمانوں کی بھلائی کے لئے کوشاں ہے۔ لدھیانہ میں بن رہے اسلامیہ اسکول کے لئے حکومت نے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے دیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ابھی تک مسلمانوں کو پسماندہ طبقات ، دیگر پسماندہ طبقات(او بی سی) نیز درج فہرست ذات(ایس سی) کے تحت سرٹیفکیٹ دینے کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ حسین نے کہا کہ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ سے مل کر مسلمانوں کو او بی سی کے سرٹیفکیٹ دیے جانے کے لئے کہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں