دہلی میں کلین انڈیا مہم زور و شور سے شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-30

دہلی میں کلین انڈیا مہم زور و شور سے شروع

نئی دہلی
ایس این بی
کلین انڈیا مہم کے تحت ملک کی راجدھانی کو صاف ستھرا کرنے کے لئے کارپوریشن کے افسر بھی جھاڑ و لے کر سڑکوں پر اترے۔ شمال دہلی میونسپل کارپوریشن کمشنر پی کے گپتا نے موری گیٹ علاقے میں آج اپنے عملے کے ساتھ صفائی مہم میں حصہ لیا ۔ جب کہ جنوبی دہلی میں میونسپل کارپوریشن میں سابق اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین ستیش اپادھیائے نے کارپوریشن اسکول بھیل نگری صفائی مہم کی شروعات کی ۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین ستیش اپادھیائے نے جنوبی علاقے میں واقع پرائمری اسکول سے صاف صفائی مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کو دنیا کا سب سے خوبصورت شہر بنانا ہے ۔ اس کا استعمال ہمیں اپنے گھر،دفتر اور گلی محلوں سے کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی دہلی کارپوریشن نے تھرڈ آئی اپلیکیشن کو ڈیو لپ کر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں بھی گندگی دیکھیں اطلاع دیں ۔ عوامی شراکت داری سے ہی صفائی مہم کو کامیاب بنایاجاسکتا ہے ۔ دوسری طرف شمال دہلی میونسپل کارپوریشن کمشنر پی کے گپتا نے موری گیٹ علاقے سے صفائی مہم کی شروعات کی ۔ اس علاقے میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ بیداری ریلی نکالی گئی ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر نے کہا کہ28سے25اگست تک 115446.95میٹرک ٹن کوڑا اٹھایا گیا ۔ 402ڈلاؤ کی مرمت کی گئی ۔ 570غیر قانونی تعمیر گرائی گئی ۔ اس کے ساتھ63907غیر قانونی پوسٹر، بینر اور ہورڈنکس ہٹائے گئے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم کلین انڈیا مہم کے تجزیہ کے لئے چیف سکریٹری ڈی ایم سپولیا نے سکریٹریٹ کی چھٹی اور ساتویں منزل کے مختلف حصوں میں گھوم کر مہم کی تیاری کا معائنہ کیا۔ منگل کو بھی چیف سکریٹری کے ذریعہ دیگر حصوں میں تیاری کا معائنہ جاری رہے گا۔ آج کے معائنہ کے بعد دہلی سرکار کے افسر اس مہم کی تیاری کے لئے کافی الرٹ اور چوکنا ہوگئے ہیں۔
ایک ہفتہ قبل ہی چیف سکریٹری نے سبھی محکموں کے سکریٹری یا چیف سکریٹری نے سبھی محکموں کے سکریٹری یا پرنسپل سکریٹری کو مکتوب لکھ کر صفائی مہم کی تیاری کرنے کا حکم دیا تھا ۔ اسی حکم کے تناظر میں آج انہوں نے کئی محکموں کا معائنہ کیا ۔ خاص کر ہر ایک فلور پر بنے بیت الخلاء کا خاص طور پر معائنہ کیا۔ سکریٹریٹ کی چھٹی اور ساتویں منزل کے معائنہ کے بعد سبھی محکموں میں افسر زیادہ ہوشیار ہوئے ہیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ نے سبھی محکموں کے لئے احکامات جاری کردئے ہیں کہ سبھی محکموں کے افسر اپنے اپنے محکموں کے لئے مہم کا خاکہ تیار کریں ۔ اس حکم کے بعد محکمہ مالیات نے سبھی افسران کے لئے اپنے کمروں کی صفائی، کمروں کے اندر فائلوں کو ڈھنگ سے سجا کر رکھنے اور محکمہ سے ٹوٹے پھوٹے سامان کی لسٹ بنا کر اسے فوراً ہٹانا لازی قرار دے دیا گیا ہے ۔ اب محکمہ مالیات میں کوئی بھی کباڑ نہیں دکھائی دے گا ۔ پی ڈبلیو ڈی محکمہ دو قدم آگے دکھائی دیا۔ محکمہ نے طے کرلیا ہے کہ سبھی پرانی فائلیں بورے میں بند کردی جائیں گی اور اسے اسٹور میں رکھاجائے گا ۔ محکمہ کے سبھی سیکشن آفیسر اور ایڈیشنل ، ڈائریکٹر سطح کے افسر پرانی فائلوں کی نشاندہی کررہے ہیں جن کی ضرورت روز مرہ کے کام میں نہیں گئی ہے ۔ ماحولیات محکمہ نے بھی اپنا تفصیلی خاکہ تیار کیا ہے ۔
ٍ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کلین انڈیا کے نام سے شروع کی گئی بیداری مہم پردیش بی جے پی صدر ستیش اپادھیائے نے پیرکو صفدر جنگ ڈیولپمنٹ ایریا کے بازار اور آر ڈبلیو اے کے عہدیداران کے ساتھ صفائی مہم کی شروعات کی ۔ پردیش بی جے پی صدر ستیش اپادھیائے نے کہا کہ خوشی کی بات ہے جس موضوع کو چھوٹا مان کر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی تھی لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اس سجکیٹ کو اہم بنادیا جس کے مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں