جموں و کشمیر سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں کے لئے 21 کروڑ روپے منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-30

جموں و کشمیر سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں کے لئے 21 کروڑ روپے منظور

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت نے21کروڑ روپے بی ایس ایف کے سرحدی علاقوں کی مرمت کے لئے منظور کئے ۔ یہ سرحد ہندو پاک کی بین الاقوامی تجارت کا مرکز ہے ۔ اہلکاروں نے بتایا کہ مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے اس درخواست کو فوری قبول کرلیا کیونکہ سرحد کو جموں و کشمیر کے سیلاب سے کافی نقصان پہونچا تھا ۔ منظور شدہ 21کروڑ روپے بی ایس ایف کے مد میں استعمال کئے جائیں گے ۔ فوج نے ابھی سے اپنی سرحدوں کی تجدیدکی کارروائی شروع کردی ہے ۔ وزیر داخلہ نے بی ایس ایف کے مرکز کا دورہ کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ۔ بی ایس ایف کے30سے زائد سرحدی پوٹس کو نقصان پہنچا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وزیر داخلہ اس معاملے کو بہت ہی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں بے حد سنجیدہ ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی نقص نہیں چھوڑنا چاہتی۔ سرحدوں کی حفاظت کرنا بہت اہم بات ہے۔ اس لئے ہماری سرحدوں کو حد سے زیادہ محفوظ ہونا چاہئے ۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے ۔

Centre sanctions Rs 21 crore for flood-hit J&K

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں