3 لوک سبھا اور 33 اسمبلی نشستوں کے لئے کل ضمنی چناؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-12

3 لوک سبھا اور 33 اسمبلی نشستوں کے لئے کل ضمنی چناؤ

9ریاستوں کے تین لوک سبھا اور33اسملی حلقوں میں13ستمبر کے ضمنی انتخابات کے لئے مہم آج ختم ہوگئی ہے ۔ یہ چناؤ ماہ مئی میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد نریندر مودی حکومت کی مقبولیت کا ایک اور امتحان ہے ۔ لوک سبھا کی جن تین نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں وہ گجرا ت کی وڈودرا ، اتر پردیش کی مین پوری اور تلنگانہ کی میدک ہے جب کہ اتر پردیش کے11اسمبلی حلقوں ، گجرات کے9، راجستھان کے4، مغربی بنگال کے دو ، شمال مشرق میں5چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش کی ایک ایک اسمبلی نشست کے لئے ضمنی انتخابات ہورہی ہیں۔ اتر پردیش اسمبلی کی11نشستوں اور لوک سبھا کی ایک نشست کے ضمنی اتنخاب کے لئے مہم آج شام6بجے ختم ہوگئی ۔ مین پوری لوک سبھا کی ایک نشست اور11اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ13ستمبر کو صبح7بجے سے شروع ہوگی ۔ بر سر اقتدار سماج وادی پارٹی اور بی جے پی تمام نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے مگر بعض اسمبلی حلقوں میں کانگریس، ایس پی اور بی جے پی کے ووٹ بینک حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ بی ایس پی ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہی ہے مگر بعض آزاد امیداروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس حلقہ لوک سبھا مین پوری سے مقابلہ نہیں کررہی ہے اور وہ بالراست سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کررہی ہے ۔ ضمنی انتخاب میں57لاکھ62ہزار249رائے دہنگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ الیکن کمیشن کے ذرائع کے مطابق لوک سبھا کی ایک نشست کے لئے16لاکھ47ہزار176ووٹروں میں سے8لاکھ96ہزار913مرد اور 7لاکھ50ہزار228خواتین شامل ہیں ۔ مین پوری لوک سبھا کی نشست سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے اعظم گڑھ نشست سے منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے جب کہ اسمبلی کی سہارنپور سٹی، نوئیڈا ، ٹھاکردوار، بجنور، ندھاسن ، بلہا ، سراتھو ، روہنیا، حمیر پور ، چرکھاری اور لکھنو مشرق کی تمام نشستیں بی جے پی کے رکن اسمبلی کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوجانے کے بعدخالی ہوئی ہے ۔
ضمنی انتخاب میں کسی بھی سیاسی جماعت کی اعلی قیادت انتخابی مہم کے لئے نہیں اتری ہے ۔ مہم کے آخری دنوں میں ایس پی کے صدر ملائم سنگھ یادو مین پوری پارلیمانی حلقہ میں تشہیری مہم کے لئے پہنچے تھے ۔لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی کے11حلقوں کے تمام5939پولنگ بوتھس پر رائے دہندوں کے تحفظ کے لئے مرکزی دستوں کو تعینات کیاجائے گا۔ سابق وزیر اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن بینی پرساد ورما نے تشہیری مہم میں جانے سے انکار کردیا ۔ انہیں سراتھوا سمبلی کا انچارج بنایا گیا تھا ۔ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ کے پارلیمانی حلقے لکھنو کی ایک اسمبلی نشست لکھنو مشرق کے ضمنی الیکشن میں اب تک انتخابی مہم چلانے کے لئے نہیں آئے ہیں ۔ اسمال اسکیل انڈسٹریز کے مرکزی وزیر کلراج مشرا کے استعفیٰ کی وجہ سے لکھنو مشرق نشست خالی ہوئی ہے ۔ اس کے باوجود انہوں نے ایک دن آکر صرف خانہ پری کی ۔ ایس پی کے صدر ملائم سنگھ نے کل صرف مین پوری پارلیمانی حلقے میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تشہیری مہم کے لئے ریلی کی۔

Stage set for bypolls in 3 Lok Sabha and 33 assembly seats

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں