1.36 لاکھ ہندوستانی عازمین حج کے لئے تمام انتظامات مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-30

1.36 لاکھ ہندوستانی عازمین حج کے لئے تمام انتظامات مکمل

جدہ
پی ٹی آئی
سال ھال ایک لاکھ36ہزار ہندوستانی عازمین ، سعادت حج سے مشرف ہوں گے ۔ اس مقدمہ فریضہ کی بہ آسانی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ہندوستانی قونصل جنرل بی ایس مبارک نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ’’تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ، ان تیاریوں کے دو حصے کئے گئے ہیں ۔ ایک کا تعلق مکہ معظمہ سے منیٰ تک عازمین کی روانگی کے لئے ہے۔ یہ روانگی ، مناسک حج میں شامل ہے جس پر ہم توجہ دے رہے ہیں۔ دوسرے حصہ کا تعلق جنوبی ایشیائی ممالک کے خادمین حج کی تنظیم سے ہے جس کے ساتھ ہم تعاون کررہے ہیں ۔ ہم ان ’’متولیوں‘‘ سے ربط میں ہیں۔ تمام انتظامات منصوبہ کے مطابق تکمیل پائے ہیں۔‘‘ ہندوستانی حج مشن ٹیمیں تمام کیمپوں کا معائنہ کررہی ہیں اور عازمین کو سہولت کی فراہمی پر توجہ دیتے ہوئے تمام تفصیلات حاصل کررہی ہیں ،۔ ہندوستانی عازمین حج کی خدمت کے لئے جملہ541ہندوستانی عہدیدار سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ مبارک نے بتایا کہ ’’مکہ معظمہ میں ہمارے 13برانچ آفیسس اور مدینہ منورہ میں5برانچ آفیسس ہیں تاکہ عازمین کی شکایات سے نمٹا جائے اور ان کی مدد کی جائے ۔
مکہ معظمہ میں ہمارے13ڈسپنسریاں اور50بستروں کا ایک ہسپتال ہے ۔ عزیزیہ میں30بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال ہے ۔ مدینہ منورہ میں ہماری5برانچ ڈسپنسریاں ہیں اور10بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال ہے ۔‘‘ ہندوستانی ڈاکٹروں نے اب تک زائد از45ہزار عازمین کا آؤٹ پیشنٹ علاج کیا ہے۔ ہندوستان نے عازمین کی طبی امداد کے لئے139ڈاکٹرس روانہ کئے ہیں۔ سعودی حکام بھی اللہ کے مہمانوں کو آسانیاں فراہم کرنے24گھنٹے کام کررہے ہیں۔ مسجد الحرام میں عازمین کی نقل و حرکت کو باقاعدہ اور آسان بنانے15ہزار ورکرس بشمول خواتین بھرتی کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت صحت، بیماریوں کی روک تھام کے لئے اور علاج کے سلسلہ میں خدمات کا پیشکش کررہی ہے۔ امکانی طور پر متعدی بیماریوں کے حامل عازمین پر خصوصی ٹیمیں نظر رکھی ہوئی ہیں۔ زائد از ایک سو طبی ٹیمیں بشمول68موبائل یونٹس اور38مرکوز یونٹس، متعدی امراض سے نمٹنے کے لئے قائم کئے جاچکے ہیں ۔ اقطاع عالم سے آنے والے زائد از20لاکھ عازمین ، آئندہ جمعرات کو خیموں کے شہر منیٰ کی طرف چل پڑیں گے۔5روزہ مناسک حج کی یہ پہلی منزل ہوگی۔ جمعہ3اکتوبر کو جب تقریباً30لاکھ عازمین حج، میدان عرفات میں جمع ہوں گے تب وہ سعادت حج سے مشرف ہوں گے اور یہ مناسک حج کا انتہائی عروج ہوگا ۔ حج کا اختتام عیدالاضحیٰ کے بعد ہوگا۔
جد میں ہندوستانی مشن نے سال حال دوران حج ہندوستانی عازمین کے ٹھہرنے کے مقامات کی جانب رہنمائی کے لئے فری اسمارٹ فون کے استعمال کا آغاز کیا ہے۔ یہ انتظام کافی مقبول ہوا ہے ۔ حتی کہ سعودی حکومت بھی اس اختراعی’ایپ‘ سسٹم کو اپنانے کی خواہاں ہیں ۔ ہندوستانی قونصل جنرل بی ایس مبارک نے بتایا کہ’’ہندوستانی حاجیوں کے ٹھہرنے کے مقامات کی نشاندہی کرنے میں ایپ(App) نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے ۔ اور واقعہ یہ ہے کہ سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ وہ یہ جاننا چاہتی ہے کہ دیگر ممالک کے عازمین کے لئے اس طریقہ کو کیسے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ گوگل سے ہم نے ایپ کے9600ڈاؤن لوڈس کئے ہیں۔ آئی ٹیون سے مزید ایک ہزار ڈاؤن لوڈس کئے جاچکے ہیں۔‘‘ ہندوستانی عازمین ، اس علاقہ کے راستوں سے عدم واقفیت اور زبان عربی سے عدم واقفیت کے سبب اکثر، مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اورمنیٰ میں اپنا راستہ بھول جاتے ہیں۔ ان عازمین کو اپنے ٹھہرنے کے مقامات کا پتہ بتانے کے بنیادی مقصد سے ایپ تکنیک سے استفادہ کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی عازمین ، ہندوستانی والینٹرس اور حج مشن کے ارکان، اپنے اسمارٹ فونس پر یہ ایپ رکھ سکتے ہیں ۔ ہندوستانی عازمین کے لئے مکہ معظمہ میں لگ بھگ300عمارتوں ، مدینہ منورہ میں100عمارتوں اور منیٰ میں28کیمپوں کو مختص کیا گیاہے۔ ہندوستانی قونصل خانہ (جدہ) کے پاس عازمین کے بارے میں یہ تفصیلات موجود ہیں کہ کونسے عازمین کس عمارت یا کیمپ میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ مبارک نے بتایا کہ’’جب ہم سافٹ ویر میں عازم حج کا نمبر یا پاسپورٹ نمبر فیڈ کرتے ہیں تو اس عازم کی تفصیلات معلوم ہوجاتی ہیں اور گوگل میاپ پر اس عازم کی رہائش کا مقام معلوم ہوجاتا ہے ۔ ایپ سے متعلقہ مقام تک پہنچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔‘‘
مبارک نے بتایا کہ اگر عازمین کے پاس اسمارٹ فونس نہ ہوں تب بھی والنٹیرس ،عہدیدار اور دیگر عازمین، جن پاس اسمارٹ فونس ہیں، ان لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں جن کے پاس اسمارٹ فونس نہیں ہیں۔ سال حال ایک لاکھ36ہزار20ہندوستانی عازمین ، فریضہ حج ادا کریں گے ۔ ان کے منجملہ ایک لاکھ20عازمین حج ، حج کمیٹی کے توسط سے یہ مقدس سفر کررہے ہیں جبکہ دیگر36ہزار عازمین نے خانگی ٹورآپریٹرس کے ذریعہ اس سفر کے انتظامات کئے ہیں۔

All arrangements in place for 1.36 lakh Indian Haj pilgrims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں