سرحد پر چین کی در اندازی ناقابل قبول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-30

سرحد پر چین کی در اندازی ناقابل قبول

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کیرن رجیجو نے آج کہا کہ سرحد پر چین کی جانب سے دراندازی ہندوستان کے لئے ناقابل قبول ہے اور ملک اپنے خطہ کا دفاع کرے گا ۔ یہاں ایک تقریب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ہوئے ہیں لیکن اس مرتبہ ہم نے بہت حد تک واضح کردیا ہے کہ چین کی جانب ہمارے علاقہ میں در اندازی کے واقعات ناقابل قبول ہیں اور ہم اس کی اجازت نہیں دیتے ۔ یہی کچھ ہے جو ہم اسے قبول نہیں کرتے ۔ رجیجو نے کہا کہ ہندوستان سرحد پر امن و سکون چاہتا ہے اور اس کے موقف میں کوئی جارحیت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہند۔ چین سرحد سے ملحق کچھ علاقہ پر واضح حد بندی نہیں ہے ، اس لئے ہندوستانی فورسس سرحد کے آخری حد تک جاتی ہیں اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی( پی ایل اے ) بھی ادھر سے گزرتی ہے جسے ہندوستان اپنا علاقہ تصور کرتا ہے ۔ اس مسئلہ پر ہم بہت واضح موقف رکھتے ہیں کہ ہم اپنے علاقہ میں ڈٹے ہوئے ہیں اور ہمارے علاقہ یا ہمارے زیر قبضہ علاقہ کو دوسروں کے ہاتھوں میں جانے نہیں دیتے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہم سرحد پر جارحانہ انداز اختیار کرتے ہیں ہم سرحد پر غیر مستحکم ہیں ۔ اسی کے ساتھ رجیجو نے کہا کہ سیکوریٹی فورسس کسی قسم کی کارروائی یا مقابلہ میں ملوث ہونا نہیں چاہتے ۔جس سے سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو ۔ لیکن اگر ہماری زیر تسلط سرحد کے اندر کسی قسم کے تعمیراتی کام انجام دئیے جارہے ہیں تب ہم اسے روک دیں گے جس کی وجہ سے ہی سرحد پر کشیدگی ہورہی ہے ۔ہم ا پنے مقصد سے خاص تعلق رکھتے ہیں اور یہی ہمارا موقف ہے ۔
ہند۔ چین سرحد پر سیکوریٹی کے فرائض انجام دینے والی انڈوتبتین بارڈر سیکوریٹی فورس (آئی ٹی بی پی) وزارت داخلہ کے زیر اثر ہے ۔ اس علاقہ میں دو ہفتہ قبل کشیدگی اس وقت پھوٹ پڑی تھی جب چینی ورکرس جو اپنے علاقہ میں سڑک تعمیر کررہے ہیں ، ہندوستان کی سرحد میں داخل ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں سرحد سے ٹبل علاقہ تک ہندوستانی سرحد میں5کلو میٹر طویل سڑک تعمیر کرنے کا حکم ملا ہے ۔ چینی سپاہیوں نے چیمو ر علاقہ میں اپنے خیمہ نصب کردئیے ہیں اور ہیلی کاپٹرس کو ان سپاہیوں کے لئے غذافراہم کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ چیمور دولت بیگ والگی کے مرکز میں واقع ہے جہاں گزشتہ سال15دن طویل کشیدگی کا مرکزی علاقہ ہے جہاں چینی سپاہیوں نے ہندوستانی فوج کی جانب سے بنکروں کی تعمیر پر اعتراض کیا تھا۔ ہندوستان اور چین نے25ستمبرکو لداخ کے چوشل علاقہ میں فلیگ میٹنگ منعقد کی تھی جس کے دو دن بعد چینی سپاہی یہاں سے دستبردار ہورہے تھے۔

Government won't accept any Chinese intrusion along border: Kiren Rijiju

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں