کشمیر کے لئے اتر پردیش کی 20 کروڑ روپے کی امداد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-10

کشمیر کے لئے اتر پردیش کی 20 کروڑ روپے کی امداد

اتر پردیش حکومت نے جموں و کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے20کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اتر پردیش حکومت سیلاب سے متاثرین کو ان کی مشکل کی گھڑیوں میں اپنی یگانگت کا اظہار کرتی ہے ۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’ میرا دل جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ ہے، اتر پردیش کے عوام اس مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم20کروڑ روپے باز آباد کاری امداد کے طور پر پیش کررہے ہیں ۔ ’’ایک ٹوئٹ میں اکھلیش یادو نے لکھا کہ ’’ضرورت کے ان لمحات میں ‘میں جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن ربط پیدا نہیں ہوپارہا ہے ۔ میرا مکمل تعاون آپ کے ساتھ رہے گا ۔ اسی دوران بھوبنیشور سے موصولہ اطلاع کے مطابق سیلاب سے تباہ جموں و کشمیر کے لیے چیف منسٹر اڈیشہ کے ریلیف فنڈ سے5کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے چیف منسٹر اڈیشہ نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقہ میں ریلیف اور بچاؤ کاررائیوں کے لئے اڈیشہ کے ماہرین اور تربیت یافتہ افراد اپنے آلات و اوزار کے ساتھ متاثر ہ علاقوں میں بچاؤ وراحت کاری کام کریں گے ۔
چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت اڈیشہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے5کروڑ روپے جاری کرے گی تاکہ جموں و کشمیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کام انجام دئیے جاسکیں ۔ چیف منسٹر نوین پنٹائک نے اڈیشہ کی عوام کی طرف سے ریاست جموں وکشمیر کے سیلاب سے انسانی جانوں اور عوامی املاک کے اتلاف پر متاثرہ عوام سے اپنے گہرے رنج و غم و ہمدردی کااظہار کیا۔پنٹائنک کے مہلوکین کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ اڈیشہ نے ڈیزاسٹر ریاپیڈ ایکشن فورس کے40ارکان پر مشتمل ایک ٹیم کو کشتیوں زیر آب پمپس اور دیگر سازو سامان کے ساتھ روانہ کیا ہے ۔

UP announces Rs.20 crore for flood-hit Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں