سلامتی کونسل نے ڈیوڈ ہینس کا سر قلم کرنے کی مذمت کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-16

سلامتی کونسل نے ڈیوڈ ہینس کا سر قلم کرنے کی مذمت کی

جنیوا
یو این آئی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے برطانوی شہری ڈیوڈ ہینس کے سر قلم کئے جانے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا اور سنگین جرم ہے اور اس جرم کو کرنے والے انتہائی بزدل لوگ ہیں اور اسے بزدلانہ فعل سے تعبیر کیا ہے ۔ کونسل نے کل جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ جرم شام میں انسانیت کی مدد کرنے والے لوگوں کے لئے ہر روز بڑھ رہا ہے اور اس سے خطرات میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔ یہ گزشتہ واقعات کی بھی یاددلارہا ہے جس سے انسانیت تڑپ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائی انجام دینے والے شدت پسند گروپ اسلامی ریاست( داعش) کی شکست یقینی ہے اور اس نے جو عدم برداشت ، تشدد اور نفرت کے بیج بوئے ہیں اسے جڑ سے ختم کیاجائے گا۔ کونسل نے کہا کہ اس طرح کی تشویشناک صورتحال میں وہاں کام کررہے لوگوں کو باخبر کرنا ضروری ہے اور انہیں نوٹس دی جانی چاہئے ۔ اسلامی ریاست کے اس خوفناک عمل سے کونسل خوفزدہ نہیں ہے بلکہ اس کے دوست ممالک کو ان کے خلاف مریز کارروائی کرنے او ر اسے نیست و نابود کرنے کی طاقت مل رہی ہے ۔ اس کی وجہ سے ہم مشترکہ محاذ بنائیں گے اور ان کے خلاف مزید طاقت استعمال کریں گے ۔ کونسل نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ و دیگر سے تمام زیر حراست لوگوں کو آزاد کرنے اور بلا شرط انہیں بحفاظت لوٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ اسلامی ریاست نے ہفتہ کے دن ڈیوڈ ہینس کے قتل کا ویڈیو جاری کیا تھا جس کے بعد اسے نیست و نابود کرنے کے لئے امریکہ نے بین الاقوامی ممالک کے ساتھ مل کر ایک نئی ٹیم کی تشکیل کی ہے اور ان کے خلاف مہم تیز کردی ہے ۔

UNSC strongly condemns beheading of Briton by ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں