کراچی کے بڑے اڈے پر طالبان کی سندھ یونٹ کا حملہ - رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-16

کراچی کے بڑے اڈے پر طالبان کی سندھ یونٹ کا حملہ - رپورٹ

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان کی طالبان یونٹ جو صوبائی حکومت کے مختلف محکموں میں سرائیت کرچکی ہے، ملک کے اقتصادی دارالحکومت میں بحری اڈے پر ناکام دہشت گرد حملے میں ملوث تھی۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس حملے کی ابتدائی تحقیقات پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کی سندھ یونٹ کوملوث پایاگیا ہے جس نے6ستمبر کو بحری اڈے پر حملہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور، آحاطے میں موجود بحری ورکشاپ اور دیگراہم عمارتوں کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم بحری کمانڈوز کی بروقت کارروائی نے اس دہشت گرد حملے کو ناکام بنادیا تھا ۔ رپورٹ کے حوالے سے اخبار نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی سندھ یونٹ ، صوبائی حکومت کے کئی محکموں میں سرایت کرچکی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق21مشتبہ افراد جن میں14فوجی شامل تھے کو حملہ کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ سندھ کے لاڈکانہ ضلع سے تین اور جمشوروضلع سے دو سرکاری ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ مسلح دستوں کے تین اہلکاروں جن میں بحری عہدیدار بھی شامل ہے کو قبل ازیں بلو چستان کے کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔پوچھ گچھ کے دوران محروس مشتبہ افراد نے انکشاف کیا کہ حملے میں ملوث تمام افراد نے حملے کے بعد افغانستان فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ بحری اڈے پر حملے کو بحری کمانڈوز نے ناکام بنادیا تھا۔ جہاز کے عملے کا ایک رکن اور دو حملہ آور مارے گئے تھے جب کہ چار حملہ آوروں کو زندہ گرفتارکرلیاگیا تھا ۔

Taliban's Sindh unit attacked Karachi dockyard, says report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں